ہاریاوالتا
| ہاریاوالتا | |
|---|---|
| قصبہ | |
| Harjavallan kaupunki | |
Location of Harjavalta in فن لینڈ | |
| ملک | فن لینڈ |
| علاقہ | ساتاکونتا |
| ذیلی علاقے | Pori sub-region |
| منشور | 1869 |
| Market town | 1968 |
| Town privileges | 1977 |
| حکومت | |
| • Town manager | Jaana Karrimaa |
| بلندی | 38 میل (125 فٹ) |
| • کثافت | 0/کلومیٹر2 (0/میل مربع) |
| منطقۂ وقت | EET (UTC+2) |
| • گرما (گرمائی وقت) | EEST (UTC+3) |
| ویب سائٹ | www.harjavalta.fi |
ہاریاوالتا (انگریزی: Harjavalta) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو ساتاکونتا میں واقع ہے۔[1]
31 اگست 2017 کی مردم شماری کے مطابق ہاریاوالتا کی آبادی 7،189 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کا کل رقبہ 127.74 مربع کلومیٹر ہے جس میں 4.28 مربع کلومیٹر آبی ہے۔ آبادی کی گنجانیت 58.23 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔
اس وقت شہریوں کی زیادہ تر تعداد تانبہ اور نِکل پگھلانے کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔ اس ضمن میں جو تکنیک استعمال ہوتی ہے، اسے فلیش سمیلٹنگ کہتے ہیں اور اسے 1949 میں یہاں پہلی بار متعارف کرایا گیا۔ تانبے سے متعلق کاروبار پہلے ایک فِنّش کمپنی اوتوکُمپو کی ملکیت تھا جو اب بولیڈن جبکہ نِکل کا کاروبار نوریلسک نِکل کی ملکیت ہے۔
آثارِ قدیمہ کے اعتبار سے ہاریاوالتا کافی اہم ہے۔ یہاں آپ قدیم سمندر ‘لیتورینا‘ کے ساحل کا نظارہ کر سکتے ہیں جو پہاڑی سے دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تابنے کے دور کی قبریں بھی موجود ہیں۔ کوکے مائن یوکی نامی دریا ہاریاوالتا کے وسط سے گزرتا ہے۔
قصبے کی آبادی کی زبان فِنّش ہے۔
انسانی آبادکاری کے قدیم ترین آثار 1200 ق م سے تعلق رکھتے ہیں۔ 15ویں صدی میں تُرکُو کے کیتھیڈرل میں ہاریاوالتا کے کئی نام ملتے ہیں جن میں ‘ہارین والتا، ہاریاوالتا، ہاریوالڈاستھا وغیرہ شامل ہیں۔ نام کے بارے ایک اندزہ یہ ہے کہ یہ پروٹو جرمینک نام ہاریاوالڈز سے نکلا ہے جو ہاریاز (فوج) اور والڈز (حکمرانی) کو ظاہر کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اس نام کا کوئی فوجی یا دستہ آ کر یہاں آباد ہوا ہو۔ اس نام کا سب سے پرانا تذکرہ تاسیتس نے پہلی صدی عیسوی میں ‘چاریووالڈا‘ کے نام سے کیا تھا۔
جڑواں شہر
[ترمیم]بوکسیتوگورسک، لینن گراڈ اوبلاسٹ، روس کا شہر ہاریاوالتا کا جڑواں شہر ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر ہاریاوالتا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Harjavalta"
|
|