مندرجات کا رخ کریں

ہالوں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہالوں (انگریزی: Lepidium sativum) یہ ایک ہموار، سیدھا اور بغیر بُر کے تقریباً اڑھائی فٹ اونچا پودا ہے۔ جڑوں سے نکلنے والے پتے، سفید رنگ کے لمبے گچھے کی صورت میں ہوتے ہیں پھل گول بیضہ نما ہوتے ہیں اور ان کی چوتی پر گہری لکیریں ہوتی ہیں۔ کنارے پچکے ہوئے اور کٹاؤ دار ہوتے ہیں اس کو ربیع کے موسم میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کا سائنسی نام (Lepidium sativum) ہے۔ انگریزی میں اسے (garden cress) کہتے ہیں۔ یہ جلد اگنے والی خوردنی جڑی بوٹی ہے۔ اسے فصل کے طور پر بھی کاشت کیا جاتا ہے جبکہ گندم کی فصل میں یہ جڑی بوٹی کے طور پر اگتی ہے۔ وارثیاتی طور پر یہ سرسوں اور سلاد آبی سے تعلق رکھتا ہے۔