ہذیان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہذیان
اختصاصنفسیات, گیریاٹرکس, انتہائی نگہداشت, علم اعصاب
علاماتتشدد, تذبذب, غنودگی, بے خبری, شک و شبہ, یادداشت کے مسائل
عمومی حملہکسی بھی عمر مگر زیادہ تر ٦٥ سال سے زیادہ عمر کے افراد میں
دورانیہدن، ہفتے اور بعض اوقات مہینوں
اقسامبہت زیادہ تیزی یا سستی یا بعض اوقات دونوں ایک ساتھ
وجوہاتغیر حتمی، نامعلوم
خطرہ عنصرپرانی بیماریاں، کچھ قسم کی ادویات، انفیکشن، اعصابی مسائل، نیند نہ آنا, سرجری وغیرہ
مماثل کیفیتDementia
علاجاصل وجوہات کا حل نکالنا اور دوائوں کے ذریعے سے کنٹرول کرنا۔
معالجہاولانزاپائن olanzapine، رسپیریڈونrisperidone ہیلوپیریڈول haloperidol، کویٹاپائن quetiapine

ڈیلیریم (پہلے شدید الجھن والی حالت، ایک مبہم اصطلاح جس کی اب حوصلہ شکنی کی جاتی ہے) شدید الجھن کی ایک مخصوص حالت ہے جو کسی طبی حالت کے براہ راست جسمانی یا نفسیاتی اثرات یا متعدد وجوہات سے منسوب ہوتی ہے، جو عام طور گھنٹوں یا دنوں میں زور پکڑ جاتی ہے۔ [1] ایک بیماری کی علامت کے طور پر ڈیلیریم میں توجہ، بیداری اور اعلی درجے کے ادراک میں خلل واقع ہوتا ہے۔ ڈیلیریم میں مبتلا افراد کو دیگر اعصابی نفسیاتی معارضوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بشمول سائیکوموٹر سرگرمی میں تبدیلیاں (مثلاً ہائپر ایکٹیو، ہائپو ایکٹیو یا سرگرمی کی مخلوط سطح)، نیند کے اوقات میں خلل، جذباتی خلل اور ادراک میں خلل (مثلاً شکوک اور شبہات )۔ مگر یہ کیفیات تشخیص کے لیے ضروری نہیں ہیں۔

تشخیصی طور پر، ڈیلیریم پیچیدہ الجھن کی علامت اور اس کے بنیادی نامیاتی عمل دونوں کا احاطہ کرتا ہے[1] جسے ایکیوٹ انسیفالوپیتھی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈیلیریم کی وجہ یا تو دماغ کے اندر کسی بیماری کا عمل ہو سکتا ہے یا دماغ سے باہر ایسا عمل جو بہر حال دماغ کو متاثر کرتا ہے۔ ڈیلیریم ایک کسی دوسری طبی حالت (مثلاً، انفیکشن یا ہائپوکسیا)، دوائی کے ضمنی اثرات، نشہ آور مادے (مثلاً افیون یا ہالوکینوجینک ڈیلیریئنٹس) کے اثرات، ترک منشیات (مثلاً، الکحل یا سکون آور ادویات کو چھوڑنا) یا مجموعی طور پر صحت کو متاثر کرنے والے متعدد عوامل (مثال کے طور پر، غذائیت کی کمی، درد وغیرہ) کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس، بنیادی نفسیاتی عوارض کی وجہ سے جذباتی اور طرز عمل کی خصوصیات (مثال کے طور پر، شیزوفرینیا، بائی پولرڈپریشن) 'ڈیلیریم' کے تشخیصی معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں۔

ڈیلیریم کی تشخیص کسی شخص کے پہلے کے معمول کے دماغی فعل یا 'علمی بنیاد' کو جانے بغیر مشکل ہو سکتی ہے۔ ڈیلیریم کا نفسیاتی امراض یا دائمی نامیاتی دماغی سنڈروم کے ساتھ مغالطہ ہو سکتا ہے کیونکہ ڈیمینشیا، ڈپریشن، سائیکوسس کے ساتھ بہت سی ایک جیسی مشترکہ علامات ہوتی ہیں۔ یعنی ڈیمنشیا، ان میں سے کسی بھی حالت سے مکمل طور پر غیر متعلق ہو سکتا ہے۔

ڈیلیریم کے علاج میں بنیادی وجوہات کی شناخت اور ان کے انتظام، ڈیلیریم کی علامات کا انتظام اور پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ [2] بعض صورتوں میں، عارضی یا علامتی علاج اس شخص کو تسلی دینے یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں (مثلاً مریض کو سانس لینے والی نالی کو باہر نکالنے سے روکنا)۔ ان مریضوں میں جو ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں ان میں ڈیلیریم کے علاج یا روک تھام کے لیے اینٹی سائیکوٹکس کی مدد نہیں لی جاتی ہے۔ تاہم ان کا استعمال ان صورتوں میں کیا جا سکتا ہے جہاں کسی شخص کو پریشان کن نفسیاتی حالت سے دوچار ہو جیسے کہ فریب نظر یا وہ شخص اپنی یا دوسروں کی جان کے لیے خطرہ ہو۔ [3] [4] جب ڈیلیریم الکحل یا sedative-hypnotic کے چھوڑنے کی وجہ سے ہو تو بینزوڈائزیپائنز کو عام طور پر علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ ہسپتال میں داخل لوگوں میں ڈیلیریم کے خطرے کو غیر فارماسولوجیکل دیکھ بھال سے کم کیا جا سکتا ہے (دیکھیں Delirium § Prevention[5] DSM-5-TR کے متن کے مطابق، اگرچہ ڈیلیریم مجموعی طور پر آبادی کے صرف ایک سے دو فیصد افراد کو متاثر کرتا ہے، مگر نفسیاتی ہسپتالوں میں داخل ہونے والے 18 سے 35 فیصد بالغوں میں ڈیلیریم پایا جاتا ہے اور ان میں 29 سے 65 فیصد لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ڈیلیریم سرجری کے بعد 11 سے 51 فیصد بڑی عمر کے بالغوں میں، ICU میں داخل مریضوں میں اسی فیصد اور 20 سے 22 فیصد افراد میں نرسنگ ہومز یا شدید نگہداشت کے بعد کی سہولتوں میں ہوتا ہے۔ [1] ان لوگوں میں جن کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، ڈیلیریم اگلے ایک سال کے اندر ان کی موت کی وجہ بن سکتا ہے۔ [1]

معاشرہ اور عام رویہ[ترمیم]

ڈیلیریم دماغی خرابی کی قدیم ترین شکلوں میں سے ایک ہے جسے طبی تاریخ میں جانا جاتا ہے۔ رومن مصنف آلس کارنیلیس سیلسس نے اپنے کام 'ڈی میڈیسینا' De Medicina میں سر کے صدمے یا بخار سے ہونے والی ذہنی پریشانی کو بیان کرنے کے لیے یہ اصطلاح استعمال کی۔ سمز (1995، صفحہ 31) چارلس ڈکنز کے دی پک وِک پیپرز سے "دی سٹرولرز ٹیل" میں ڈیلیریم کی ایک "شاندار اور لمبی تفصیل" کی نشان دہی کرتا ہے۔ [6] [7] تاریخی طور پر، ڈیلیریم کو اس کے ادراکی نتیجہ کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، انگریزی کے طبی مصنف فلپ بیرو نے 1583 میں نوٹ کیا کہ اگر ڈیلیریم (یا "جنون") ختم ہو جائے تو بھی اس کے بعد یادداشت اور استدلال کی طاقت کم یا ختم ہو سکتی ہے۔ [8]

ڈیلیریم پر تعلیمی توجہ بین الاقوامی سطح پر پھیلتی جا رہی ہے۔ تین طبی انجمنیں ہیں جو خاص طور پر ڈیلیریم کی دیکھ بھال اور سائنس کو بہتر بنانے کے لیے توجہ دیتی ہیں اور یہ مل کر iDelirium [9] نیٹ ورک بناتی ہیں:

  • امریکن ڈیلیریم سوسائٹی [10]
  • یورپی ڈیلیریم ایسوسی ایشن [11]
  • آسٹریلیشیائی ڈیلیریم ایسوسی ایشن [12]

شدید بیماری، دماغی خلل اور سروائیورشپ (سی آئی بی ایس) سینٹر ایک تعلیمی مرکز ہے جو شدید بیمار آبادی میں ڈیلیریم کے مطالعہ اور علاج کے لیے وقف ہے۔ [13]

ڈیلیریم سے آگہی کا عالمی دن[ترمیم]

پہلا عالمی ڈیلیریم آگہی دن (WDAD) 2016 میں بنایا گیا اور اس کے بعد سے یہ ہر سال مارچ کے تیسرے بدھ کو منایا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders, Fifth Edition, Text Revision (DSM-5-TR™)"۔ American Psychiatric Association۔ اخذ شدہ بتاریخ April 18, 2022 
  2. "SIGN 157 Delirium"۔ www.sign.ac.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2020 
  3. Devlin JW, Skrobik Y, Gélinas C, et al. Clinical practice guidelines for the prevention and management of pain, agitation/sedation, delirium, immobility, and sleep disruption in adult patients in the ICU. Crit Care Med. 2018;46(9):e825-e873. doi:10.1097/CCM.0000000000003299
  4. Santos C.D., Rose M.Q. Extrapyramidal symptoms induced by treatment for delirium: A case report. Crit. Care Nurs.. 2021;41(3):50-54. doi:10.4037/ccn2021765
  5. A Sims (2002)۔ Symptoms in the mind: an introduction to descriptive psychopathology۔ Philadelphia: W. B. Saunders۔ ISBN 978-0-7020-2627-0 
  6. Dickens C (1837) The Pickwick Papers. Available for free on Project Gutenberg.
  7. Philip Barrough (1583)۔ The methode of phisicke conteyning the causes, signes, and cures of invvard diseases in mans body from the head to the foote. VVhereunto is added, the forme and rule of making remedies and medicines, which our phisitians commonly vse at this day, with the proportion, quantitie, & names of ech [sic] medicine.۔ London: By Thomas Vautroullier dwelling in the Blacke-friars by Lud-gate۔ صفحہ: 18 
  8. "iDelirium>"۔ americandeliriumsociety.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2023 
  9. "Home | American Delirium Society"۔ americandeliriumsociety.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2019 
  10. "Home | European Delirium Association"۔ europeandeliriumassociation.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2023 
  11. "Home | Australasian Delirium Association"۔ delirium.org.au۔ 08 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2023 
  12. "Critical Illness, Brain Dysfunction, and Survivorshpi (CIBS) Center"۔ www.icudelirium.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2019