ہمایوں فرحت
![]() | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 24 جنوری 1981ء لاہور، پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | وکٹ کیپر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: [1]، 4 فروری 2006 |
ہمایوں فرحت (پیدائش: 24 جنوری 1981ء لاہور) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں جنہوں نے قومی ٹیم۔کی طرف سے 1 ٹیسٹ میچ اور 5 ایک روزہ کرکٹ کھیلے ہیں انہوں نے 2001ء میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے واحد ٹیسٹ کرکٹ میچ میں بطور وکٹ کیپر شرکت کی۔ وہ ان دو بھائیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے۔
خاندان[ترمیم]
ان کے بھائی عمران فرحت بھی پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
کیرئیر[ترمیم]
اس نے پاکستان کے لیے 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جس میں معین خان اور راشد لطیف جیسے وکٹ کیپرز کی موجودگی کی وجہ سے وہ قومی رنگوں میں اپنی جگہ کو یقینی نہیں بنا سکے۔ سال 2007ء میں اس نے لاہور بادشاہ کی نمائندگی کرتے ہوئے غیر سرکاری انڈین کرکٹ لیگ میں حصہ لیا۔ اس سے ان کو ایک بڑا نقصان یہ ہوا کہ ان پر تاحیات پاکستان ٹیم میں پابندی عائد کر دی گئی تھی اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے سامنے آنے سے قومی ٹیم میں ان کا شامل ہونا پہلے ہی سوالیہ نشان تھا۔
بین اقوامی کیرئیر[ترمیم]
انہوں نے مارچ 2001ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور پاکستان کے لیے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے واحد وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے ایک بھی آؤٹ ریکارڈ نہیں کیا۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- 24 جنوری کی پیدائشیں
- 1981ء کی پیدائشیں
- آئی سی ایل پاکستان الیون کے کرکٹ کھلاڑی
- الائیڈ بینک لمیٹڈ کے کرکٹ کھلاڑی
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان کے ایک روزہ کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی
- پاکستانی وکٹ کیپر
- پنجاب (پاکستان) کے کرکٹ کھلاڑی
- حبیب بینک لمیٹڈ کے کرکٹ کھلاڑی
- سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور ایگلز کے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور بلیوز کے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور سٹی کے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور سے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور کے کھلاڑی
- لاہوری شخصیات
- وکٹ کیپر
- لاہور وائٹس کے کرکٹ کھلاڑی