ہمایوں (جریدہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدیرمیاں بشیر احمد
شریک مدیرحامد علی خاں
شعبہعلمی و ادبی جریدہ
دورانیہماہنامہ
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
مقام اشاعتلاہور
زباناردو

ہمایوں 1922ء میں لاہور سے جاری ہونے والا ایک علمی و ادبی مجلہ تھا۔ اس کے بانی مدیر میاں بشر احمد اور شریک مدیر حامد علی خاں تھے۔ سر شیخ عبد القادر اور علامہ اقبال اس کے سرپرستوں میں شامل تھے۔ قیمت پانچ روپے چھ آنے سالانہ اور تین روپے ششماہی تھی۔ مغربی تہذیب اور ادب کے ساتھ مشرقی تہذیب و علوم کو فروغ دینے میں اس مجلہ کی اہم خدمات ہیں۔ عملی سیاست سے دامن بچا کر نظریاتی سیاست پر لاتعداد مضامین اس مجلے میں شائع ہوئے۔ ہمایوں کا ابتدائی رجحان رومان پسندی تھا لیکن اردو ادب کو وسیع تر موضوعات کی طرف مائل کرتا رہا۔ ترقی پسند تحریک کا اثر بھی قبول کیا اور جب آزادی کی تحریک کا آغاز ہوا تو اس مجلے کا رجحان بھی وہی بننے لگا لیکن سیاسی پالیسی میں میانہ روی کو برقرار رکھا۔ ادب کو زندگی کا ترجمان اور عکس بنانے میں ہمایوں نے بدستور کام کرتا رہا۔ علمی متانت اور علمی معیار کا حسین امتزاج ہمایوں 35 برس تک جاری رہ کر بند ہو گیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. روشن آرا راؤ، مجلاتی صحافت کے ادارتی مسائل، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، جون 1989ء، ص 34