ہیکنگ فعالیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہیکنگ فعالیت (انگریزی: Hacktivism)، جسے انگریزی میں اس متعلقہ دو لفظوں ہیکنگ اور ایکٹیویزم کی مناسبت سے ہیکٹی ویزم کہا جاتا ہے، کمپیوٹر کی تکنیکوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سول نافرمانی کے ذریعے سیاسی ایجنڈے یا سماجی تبدیلی کو فروغ دینے کی کوشش کا نام ہے۔[1] اس کی جڑیں ہیکنگ کی ثقافت اور ہیکنگ سے متعلقہ اخلاقیات سے جڑے ہیں۔ اس کے مقاصد میں آزادی اظہار خیال، انسانی حقوق یا معلومات کی آزادی عمومًا شامل رہتے ہیں۔ [2]

اس کی اولین مثالوں میں ہانگ کانگ بلانڈز نامی ایک گروپ شامل ہے جو 1990ء کے دہے میں چین کے عوام کو ممنوعہ ویب سائٹوں تک رسائی کو آسان کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس گروپ کو ٹیکساس میں قائم ایک اور ہیکر گروپ کی مدد حاصل ہوئی جس کا نام کلٹ آف دی ڈیڈ کاؤ تھا، جس نے اینکرپٹنگ ٹیکنالوجی فراہم کی۔ اس ثانی الذکر کلٹ آف دی ڈیڈ کاؤ گروپ نے 2006ء میں گوگل کے خلاف ایک تشہیری مہم شروع کی جس کا نام گُولاگ تھا۔ گُولاگ کی وجہ گوگل کی جانب سے چینی سینرشپ مطالبوں کا ماننا تھا۔ مہم کا تعرہ تھا: "گُولاگ : سینسر شپ کو اپنے ملک سے دوسرے ملک پہنچانا، یکے بعد دیگر " تھا۔ [3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Archived copy" (PDF)۔ 19 اکتوبر 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2017 
  2. "Hackers take down thousands of 'dark web' sites, post private data"۔ NBC News (بزبان انگریزی)۔ 27 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2017 
  3. https://www.thenation.com/article/archive/wikileaks-and-hacktivist-culture/