یوئنسو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شہر
Joensuun kaupunki
Joensuu City Hall
Joensuu City Hall
یوئنسو
پرچم
یوئنسو
قومی نشان
Location of Joensuu in فن لینڈ
Location of Joensuu in فن لینڈ
ملکفن لینڈ
علاقہشمالی کاریلیا
ذیلی علاقےJoensuu sub-region
منشور1848
حکومت
 • City managerKari Karjalainen
 • کثافت0/کلومیٹر2 (0/میل مربع)
منطقۂ وقتEET (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت)EEST (UTC+3)
Unemployment rate14.5%
ویب سائٹwww.jns.fi

یوئنسو (انگریزی: Joensuu) فن لینڈ کا ایک شہر اور بلدیہ جو شمالی کاریلیا میں واقع ہے۔[6]

یوئنسو شمالی کاریلیا کی ایک بلدیہ اور مشرقی فن لینڈ کے صوبے کا حصہ ہے۔ یہ شہر ۱۸۴۸ میں بسایا گیا اور اس کی آبادی ۷۵۶۵۲ نفوس پر مشتمل ہے۔ یوئنسو کے معاشی علاقے کی آبادی ۱۱۵۰۰۰ نفوس پر مشتمل ہے۔ مشرقی فن لینڈ کے دیگر شہروں کی مانند یوئنسو میں بھی سرکاری زبان صرف فنّش ہے۔

یوئنسو کو سٹوڈنٹ سٹی کا درجہ ملا ہوا ہے کہ یہاں یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کا ایک کیمپس واقع ہے جہاں ۱۵۰۰۰ سے زیادہ طلبا و طالبات پڑھتے ہیں۔ اس کے علاوہ نارتھ کاریلیا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائینسز میں مزید ۴۰۰۰ طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

شہر کی بلدیہ سب سے بڑی آجر ہے اور دیگر بڑے آجرین میں نارتھ کاریلین ہاسپٹل ڈسٹرکٹ فیڈریشن آف میونسپلٹیز، ابلوئے اور پُونامستا شامل ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

یوئنسو کی بنیاد ۱۸۴۸ میں روسی زار نکولس اول نے رکھی تھی۔ یوئنسو علاقائی مرکز ہونے کے علاوہ شمالی کاریلیا کا صدر مقام بھی ہے۔ ۱۹ویں صدی کے دوران اس شہر میں مینوفیکچرنگ اور تجارت کو عروج حاصل رہا۔ ۱۸۶۰ میں جب تجارت شروع کرنے کا اختیار ملا تو یہاں آرہ ملیں لگنے اور پھیلنے لگیں۔ آبی ٹریفک بھی بہتر ہو گئی کہ سائیما نہر ۱۸۶۵ میں تعمیر ہوئی۔ اس لیے شمالی کاریلیا، سینٹ پیٹرز برگ اور وسطی یورپ کے درمیان تجارت بڑھنے لگی۔ ۱۹ویں صدی کے اختتام پر یوئنسو کا شمار فن لینڈ کے بڑے بندرگاہی شہروں میں ہونے لگا۔

صدیوں سے کاریلین تاجروں نے پلیئسیوکی دریا کا بھرپور استعمال کیا تھا۔ یہ دریا شہر کی سڑکوں کا اہم حصہ ہے اور ۱۸۷۰ میں اس کی تکمیل کے بعد دریائی آمدورفت بڑھ گئی۔ ہزاروں کی تعداد میں دخانی کشتیاں اور لکڑی کی منتقلی کا کام بڑھ گیا۔ پلیئسیوکی دریا درخت کے کٹے ہوئے تنوں کی منتقلی کا اہم ذریعہ ہے جس سے آرہ ملوں اور اس سے منسلک دیگر تمام صنعتوں کو فائدہ ہوتا تھا۔

پچھلی کئی دہائیوں سے مناسب حد تک زراعت پر انحصار کرنے والے شہر نے اب صوبے کے اہم مرکز کا درجہ اختیار کر لیا ہے۔ علاقائی انضمام، کاریلیا کے صوبے کا قیام اور تعلیم میں کی جانے والی سرمایہ کاری نے اس ضمن میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

۱۹۵۴ میں پلیئسنسو شہر کو یوئنسو کے ساتھ ملا دیا گیا۔ ۲۰۰۵ کے شروع میں کیہتیلیسوآرا اور تُوپووآرا کو بھی یوئنسو میں شامل کر دیا گیا۔ ۲۰۰۹ کے شروع میں اینو اور پوہاسیلکا کو بھی یوئنسو کے ساتھ ملایا گیا۔ ان سب کے نتیجے میں یوئنسو کی موجودہ آبادی ۷۳۰۰۰ ہو گئی ہے جو بلدیہ کی حدود میں رہتی ہے۔

یوئنسو کی یونیورسٹی (جو جنوری ۲۰۱۰ میں یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کا حصہ بن گئی ہے) نے ۲۵ سال میں ۸ نئے شعبہ جات متعارف کرائے ہیں۔ یہ یونیورسٹی نہ صرف یوئنسو بلکہ پورے شمالی کریلیا کے لیے اہم ہے۔ سائنس، صنعت اور تجارت میں ہونے والے بین الاقوامی تعاون نے پورے علاقے کی ترقی یقینی بنائی ہے۔

شہر کی تاریخ میں مشرقی سرحد کا قرب بھی اہم رہا ہے۔ جمہوریہ کاریلیا اب بھی سرحد کے پار روسی علاقے کے لیے اہم ہے۔ یوئنسو میں برآمدی کمپنیاں آج بھی اپنی روایات پر قائم ہیں۔

یوئنسو میں ثقافتی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں۔ سارا سال مختلف ثقافتی تقریبات ہوتی رہتی ہیں جن میں الوسآری راک میلہ، یوئنسو سرمائی موسیقی، بصری فنون کا میلہ، گوسپل میلہ اور انسانی دستبرد سے محفوظ ماحول شہر کی اہم کششیں ہیں۔

یوئنسو کو بسا اوقات یورپ کا جنگل کا دارلحکومت بھی کہتے ہیں کہ یورپی ادارہ برائے جنگلات یہاں قائم ہے۔ جنگلات سے متعلق تحقیق اور تعلیم کے دیگر ادارے بھی یہاں قائم ہیں۔

جغرافیہ[ترمیم]

ماحول[ترمیم]

یوئنسو کا ماحول نیم آرکٹک ہے کیونکہ یہ شہر سمندر سے کافی دور ہے۔ اس لیے سردیوں میں یہاں راتیں زیادہ سرد ہوتی ہیں۔ گرمیوں میں یہاں معمول سے زیادہ گرمی پڑتی ہے اور ۳۷ ڈگری سے بھی زیادہ درجہ حرارت ۲۹ جولائی ۲۰۱۰ میں ریکارڈ ہوا جو کہ پورے فن لینڈ میں ایک ریکارڈ ہے۔

تعلیم[ترمیم]

یوئنسو کو طلبا و طالبات کا شہر کہا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کے تین بنیادی کیمپس میں سے ایک یہاں موجود ہے اور یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کاریلیا کے بھی یہاں دو کیمپس موجود ہیں۔

اعداد و شمار[ترمیم]

نزدیک ترین ہوائی اڈہ کہ جہاں باقاعدہ ہوائی سروس چلتی ہے: یوئنسو ایئرپورٹ، لیپیری، ۱۱ کلومیٹر

قریب ترین بندرگاہ: یوئنسو

اضلاع: ۲۶

نقل و حمل[ترمیم]

یوئنسو میں ریلوے سٹیشن اور بسوں کا اڈہ ہے جہاں سے ہلسنکی اور دیگر بہت سے شہروں کے لیے باقاعدہ روزانہ سروس چلتی ہے۔ یوئنسو شہر کے اندر بھی مختلف نمبروں کی بسیں چلتی ہیں جن کے راستے اور اوقات کار مقرر ہیں۔ یہاں بس خود سے نہیں رکتی بلکہ مسافر کو ہاتھ اٹھا کر بس روکنے کا اشارہ کرنا پڑتا ہے۔ یوئنسو کے ایئرپورٹ سے ہلسنکی کے لیے بھی پروازیں چلتی ہیں۔

یوئنسو بلیو ہائی وے پر واقع ہے جو ناروے کے شہر موئی رانا سے شروع ہو کر سویڈن کے راستے یوئنسو اور پھر پُڈوزہ، روس کو جاتی ہے۔

کھیل[ترمیم]

یوئنسو میں کھیلوں کے حوالے سے باسکٹ بال کلب کاتایا بہت مشہور ہے جو فن لینڈ میں باسکٹ بال کے بڑے مقابلے کوریسلیگا میں شرکت کرتا ہے۔ چیمپین شپ سطح کے دیگر کلبوں میں جوسبا (فلور بال)، موتالان ریئنتو (والی بال) وغیرہ ہیں۔

یوئنسو میں بہت سے بین القوامی سطح کے کھلاڑی بھی پیدا ہوئے ہیں جن میں یُکّا کیسکیسالو (۳۰۰۰ میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کا یورپی چیمپین) اور اکی پارویاینن (۱۹۹۹ میں جویلین تھرو کا عالمی چیمپین) شامل ہیں۔

یوئنسو میں بائیایتھیلیٹ کائیسا میکارائینن کی پیدائش ہوئی جو ۲۰۱۰ میں عالمی چیمپیئن بنی۔

۲۰۱۳ میں جی آر سی چیمیپن اور آر ایکس کا عالمی چیمپین ڈرائیور تووماس ہیئکینن کا تعلق بھی یوئنسو سے ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "Area by municipality as of 1 جنوری 2011" (PDF) (بزبان Finnish and Swedish). Land Survey of Finland. اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011. 
  2. ^ ا ب پ ت "VÄESTÖTIETOJÄRJESTELMÄ REKISTERITILANNE 30.11.2014" (بزبان Finnish and Swedish). Population Register Center of Finland. اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014. 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ "Population according to language and the number of foreigners and land area km2 by area as of 31 دسمبر 2008". Statistics Finland's PX-Web databases. Statistics Finland. اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2009. 
  4. ^ ا ب "List of municipal and parish tax rates in 2011". Tax Administration of Finland. 29 نومبر 2010. اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2011. 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "Population according to age and gender by area as of 31 دسمبر 2008". Statistics Finland's PX-Web databases. Statistics Finland. اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2009. 
  6. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Joensuu".