آپ آئے بہار آئی
Appearance
آپ آئے بہار آئی | |
---|---|
Poster | |
ہدایت کار | موہن کمار |
پروڈیوسر | موہن کمار |
تحریر | موہن کمار ود راہی |
ستارے | رجیندر کمار سادھنا پریم چوپڑا |
موسیقی | لکشمی کانت پیارے لال |
ایڈیٹر | سورج پرکاش |
تاریخ نمائش | 1971 |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
آپ آئے بہار آئی 1971 کی ایک بالی ووڈ فلم ہے ، جسے موہن کمار نے لکھا ، پروڈیوس کیا اور اس فلم کے ہدایت کار بھی وہی تھے۔ اس فلم کی کاسٹ میں راجندر کمار ، سادھنا شیوداسانی ، راجندر ناتھ اور پریم چوپڑا شامل ہیں۔ یہ فلم اپنی موسیقی کی وجہ سے بھی بہت کامیاب گئی ۔ فلم کی موسیقی لکشمی کانت پیارے لال نے دی تھی۔لیکن بدقسمتی سے باکس آفس پر اپنی غیر روایتی کہانی کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکی۔
گانے
[ترمیم]آپ آئے بہار آئی باکس آفس پر میوزیکل ہٹ رہی۔ فلم کی موسیقی لکشمی کانت پیارےلال نے ترتیب دی تھی اور آنند بخشی نے اس کے گیت لکھے تھے۔
- "مجھے تیری محبت کا سہارا"۔ محمد رفیع ، لتا منگیشکر
- "پوچھے جو کوئی مجھ سے" - محمد رفیع
- "آپ آئے بہار آئی" -محمد رفیع
- "تارے کتنے نیل گگن پہ تارے" - محمد رفیع ، ہیم لتا
- "تمکو بھی تو ایسا کچھ ہوتا"۔ لتا منگیشکر ، کشور کمار
- "کوئل کیوں گائے" - محمد رفیع ، لتا منگیشکر
کاسٹ
[ترمیم]- راجندر کمار بطور روہت کمار ورما
- سادھنا بطور نینا بخشی / نینا ورما
- پریم چوپڑا بطور کمار
- راجندر ناتھ بطور وہسکی
- بوبی
- راج مہرہ بقشی (نینا کے والد) کے طور پر
- ممتاز بیگم (اداکارہ) بطور مسز ورما ، روہت کی ماں
- مینا ٹی بطور رسیلی
- کملدیپ بطور منیجر
- مدھو آپٹے
- جون
- سبھاش (بحیثیت سبھاش)
- سریتا دیوی
- کوڑی ایس ایرانی (بحیثیت کھوڈو بابا)
- سریندر (بطور سریندر)
- پریم کمار
- لامبا
- راج کمار
- شیخ
- عما کھوسلہ
- ماسٹر روہت