ابو حیان توحیدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

( 325ھ۔ 400ھ / 937ء۔ 1010ء )

علی ابن محمد ابن عباس معروف بہ ابو حیان توحیدی چوتھی صدی ہجری کے معروف ادیبوں، فاضلوں، حکیموں اور صوفیوں میں سے تھا اور اسے اپنے عہد کا بزرگ ترین صاحبِ تصنیف مانا جاتا ہے۔

بغداد میں تعلیم پائی پھر مکہ مکرمہ میں رہا، بعد ازاں رے منتقل ہو گیا۔ آخر میں بغداد چلا گیا۔

ادب میں جاحظ کا مدِ مقابل مانا جاتا تھا لیکن جعلی حدیثیں اور روایتیں بیان کرنے میں اسے کوئی باک نہ تھا۔ بعض لوگ اسے زندیق کہتے ہیں۔

تصانیف[ترمیم]