مندرجات کا رخ کریں

ادا خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ادا خان
ادا خان باکس کرکٹ لیگ (2014ء) کی کامیابی کی پارٹی میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1989-05-12) 12 مئی 1989 (عمر 35 برس)[1]
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ، ماڈل
دور فعالیت 2009—تاحال
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ادا خان ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہے۔[2][3][4] وہ بہنیں میں اکاشی، امرت منتھن میں راج کماری امرت،[5][6][7] پیا بسنتی رے میں پیا، ناگن میں ”شیشا“[8][9][10] اور پردیس میں ہے میرا دل میں اہانا کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہے۔[11] ناگن ٢ میں کام کرنے کے بعد اس نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے (2018ء) میں ایک کیمیو بھی کیا۔

نجی زندگی

[ترمیم]

ادا خان کا جنم 12 مئی 1989ء میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کے خوابوں کے شہر ممبئی میں ہوا۔ ادا خان نے نفسیات میں گریجویشن کیا ہے۔ اداکاری ادا خان کے خواب و خیال میں بھی نہ تھی۔ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئی تھی کہ کسی نے اس کو پتلون کے ایک پرنٹ ایڈ کی پیشکش کی۔[حوالہ درکار]

کیریئر

[ترمیم]
ادا خان 2018ء میں ہولی پارٹی میں[12]

ادا خان 12 مئی 1989ء کو ممبئی، مہاراشٹر میں پیدا ہوئی۔[1] ادا خان نے اپنا کیریئر ایک ماڈل کے طور پر شروع کیا۔[13] پھر اس نے کچھ اشتہارات کیے۔[14][15][16] اس نے سونی انڈیا کے ٹی وی شو پالمپور ایکسپریس میں کام کر کے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔[17]

سنہ 2010ء میں ادا نے اسٹار پلس کے ڈرامے بہنیں میں اکاشی کا معاون کردار نبھایا۔[18][19] سنہ 2012ء میں ادا نے لائف اوکے کے شو امرت منتھن میں راج کماری امرت کور کا کردار نبھایا۔[20][21]

اس نے یہ ہے عاشقی،[22][23] کرائم پیٹرول، کوڈ ریڈ اور ساودھان انڈیا @ 11 میں بھی کام کیا۔[24] وہ ریالٹی شو ویلکم ٢ – بازی مہمان نوازی کی کا بھی حصہ تھی۔[25]

سنہ 2014ء میں ادا نے سونی پل کے ڈرامے پیا بسنتی رے میں پیا کا کردار نبھایا۔ نومبر 2015ء میں ادا خان نے کلرز ٹی وی کے شو ناگن میں شیشا کا کردار نبھایا۔ شو ناگن نے بلند ٹی آر پی حاصل کی اور جون 2016ء میں ختم ہو گیا۔ اسی شو کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوا جس میں ادا نے شیشا کا منفی کردار نبھایا اور یہ دوسرا سیزن بھی جون 2017ء میں ختم ہو گیا۔ اس نے کلرز ٹی وی کے شو کامیڈی نائٹس بچاؤ میں بھی کام کیا۔ اس نے باکس کرکٹ لیگ (2016ء) میں جے پور راج جوشیلے کی ٹیم کے لیے بھی کھیلا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Mulla، Zainab (14 مئی 2016)۔ "Hotness Alert! Naagin actresses Mouni Roy chilling on the beaches of Goa, Adaa Khan celebrates birthday in Srinagar"۔ India.com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-01
  2. Uniyal، Parmita (12 مئی 2016)۔ "Birthday special: Five reasons we love Adaa Khan aka Sesha of Naagin"۔ India Today۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-06
  3. Chatterjee، Swasti (20 اگست 2012)۔ "Shopping before Eid is an addiction for Adaa Khan"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  4. Chatterjee، Swasti (3 ستمبر 2013)۔ "Books are Adaa Khan's latest obsession"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  5. Tiwari، Vijaya (9 جولائی 2012)۔ "Adaa Khan misses Dimple!"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  6. Bhopatkar، Tejashree (25 جون 2013)۔ "Ankita Sharma and Adaa Khan at logger heads!"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  7. "Adaa Khan"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-05 {{حوالہ خبر}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |publisher= (معاونت)
  8. "Adaa Khan in Naagin 2"۔ timesofindia.com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-08
  9. "Playing Naagin is challenging for Adaa Khan"۔ The Indian Express۔ 25 دسمبر 2015۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  10. Naagin actress Adaa Khan cuts a pretty figure in her latest photo shoot
  11. "Adaa Khan, Ravi Dubey to perform together this Holi"۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-15
  12. "Cricket reality show players rock their Holi bash"۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-06
  13. Jambhekar، Shruti (17 اپریل 2013)۔ "After every three months I get a new 'reel' look: Adaa Khan"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  14. "Adaa Khan shoots for jewellery designer Nidhi Jain"۔ The Times of India۔ 11 فروری 2014۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  15. Mulchandani، Amrita (3 جون 2012)۔ "TV shows are getting bolder: Adaa Khan"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  16. "Adaa Khan shoots for jewellery designer Nidhi Jain"۔ Zee News۔ 10 فروری 2014۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  17. "Not full of ego in real life, says TV actress Adaa Khan"۔ NDTV Movies۔ 30 جولائی 2012۔ 2013-10-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  18. "Behenein brings more spice with IPL!"۔ One India۔ 25 مارچ 2010۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  19. Mulchandani، Amrita (21 اپریل 2012)۔ "No Bollywood for me, can't handle stardom: Adaa Khan"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  20. Chatterjee، Swasti (13 اگست 2012)۔ "Adaa Khan wants to do Bollywood item numbers"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  21. Agarwal، Stuti (25 فروری 2013)۔ "Adaa Khan inspired by Rekha"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  22. Maheshwri، Neha (28 اگست 2013)۔ "Adaa Khan to play a rape victim"۔ The Times of India۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  23. "Yeh Hai Aashiqui: Adaa Khan plays a rape survivor"۔ IBN Live۔ 14 ستمبر 2013۔ 2014-01-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  24. Kulkarni، Onkar (13 ستمبر 2013)۔ "Adaa Khan opts for episodics"۔ The Indian Express۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  25. "Aashka, Adaa, JD, Nandish to spice up Welcome!"۔ The Times of India۔ 3 اپریل 2014۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05