امیر ارسلان (لوک کہانی)
امیر ارسلان نامدار (فارسی: لوا خطا ماڈیول:لغات/بيانات میں 431 سطر پر: bad argument #1 to 'pairs' (table expected, got nil)۔) ایک مشہور فارسی رزمیہ ہے، جو انیسویں صدی میں فارس کے شاہ ناصر الدین شاہ قاجار کو سنائی گئی تھی (حالاں کہ فارسی کی یہ کہانی خود بہت پرانی ہے) محمد علی نقیب الممالک (فارسی: لوا خطا ماڈیول:لغات/بيانات میں 431 سطر پر: bad argument #1 to 'pairs' (table expected, got nil)۔) نے اس نظم کو خود کبھی نقل نہیں کیا، لیکن شاہ قاجار کی بیٹی نے، جو کہانیوں کی دلدادہ تھی، اس نے آخر کار اسے نقل کیا اور اسے اگلی نسلوں کے لیے محفوظ کر لیا۔
کہانی
[ترمیم]کہانی کا راوی اپنے مرکزی کردار ارسلان کی مہم جوئی کو بیان کرتا ہے۔ کہانی روم کی بانو (لیڈی) سے شروع ہوتی ہے (جسے قسطنطنیہ بھی کہا جاتا ہے)۔ روم کو جب یورپی حملہ آوروں نے فتح کر لیا تو حاملہ بانو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے پر مجبور ہو گئی۔ بھاگ جانے کے بعد، اس کی شادی ایک مصری تاجر سے ہوئی اور اس نے اس سے ایک بچے ارسلان کو جنم دیا۔ تاجر بچے کا باپ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ لیکن، ارسلان کو اپنی شاہی اصلیت کے بارے میں معلوم ہو چکا ہوتا ہے اور وہ اپنے تخت پر دوبارہ دعویٰ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
موافقت
[ترمیم]اس کہانی کو شاپور یاسامی نے 1954ء میں اسکرین پلے کے طور پر ڈھالا تھا، جس میں اداکار الوش خوشابے نے ارسلان کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کہانی کو 1965ء میں ایک میوزیکل فلم میں بھی ڈھالا گیا جس کا اسکرپٹ ڈاکٹر اسمٰعیل کوشان اور محمد علی فردین نے ارسلان کا کردار ادا کیا، جس میں کافی کامیابی حاصل ہوئی۔
ہیروک لیجنڈ ارسلان (アルスラーン戦記 ارسلان سینکی ) کے نام سے ایک فنٹاسی سلسلہ وار ناول یوشیکی تاناکا نے جاپانی زبان میں لکھا جو اس رزمیہ پر مبنی ہے۔ یہ پہلی بار 1986 میں شائع ہوا تھا۔ اور آفیشل گائیڈ بک ارسلان سینکی ڈوکوہون میں سولہ ناولوں اور ایک سائیڈ اسٹوری کے ساتھ 2017 میں ختم ہوا۔
ارسلان، ایک بھارتی فنٹاسی ٹیلی ویژن سلسلے جو ساگر آرٹس نے تیار کی تھی اس رزمیہ پر مبنی ہے۔ جو سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر 2008ء میں نشر کی گئی تھی اور اس میں ارسلان کا مرکزی کردار نیل بھٹ نے ادا کیا تھا۔ [1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Sony to launch fantasy series Arslaan on 13 جولائی". Indian Television Dot Com (انگریزی میں). 7 جولائی 2008. Retrieved 2020-06-09.[مردہ ربط]
بیرونی روابط
[ترمیم]- دائرۃ المعارف ایراینکا، امیر ارسلان
- لوا خطا ماڈیول:لغات/بيانات میں 431 سطر پر: bad argument #1 to 'pairs' (table expected, got nil)۔ آن لائن پی ڈی ایف متن، امیر ارسلانآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ parstech.org (Error: unknown archive URL)
- اصل کہانی کی کتاب کا تعارف