ناصر الدین شاہ قاجار
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(فارسی میں: ناصرالدین شاه قاجار) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 16 جولائی 1831ء [1][2][3][4] تبریز |
||||||
وفات | 1 مئی 1896ء (65 سال)[1][2][3][5][4] تہران |
||||||
مدفن | شاہ عبدالعظیم | ||||||
طرز وفات | قتل | ||||||
شہریت | دولت علیہ ایران | ||||||
زوجہ | منیر السلطنت | ||||||
اولاد | مظفر الدین شاہ قاجار ، کامران میرزا نائب السلطنت ، مسعود میرزا ضل سلطان ، زہرہ خانم تاج السلطنت ، نصرت الدین میرزا سالار السلطنت ، احمد میرزا عضد السلطنت | ||||||
والد | محمد شاہ قاجار | ||||||
والدہ | ملک جہان خانم | ||||||
بہن/بھائی | عبد الصمد میرزا عز الدولہ |
||||||
خاندان | قاجار خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
شاہ | |||||||
برسر عہدہ 5 ستمبر 1848 – 1 مئی 1896 |
|||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | شاہی حکمران ، فوٹوگرافر | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | سالار | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
ناصر الدین شاہ قاجار، ایران میں عہد قاجار کے چوتھے بادشاہ تھے۔ ان کا عہد 17 ستمبر 1848ء سے یکم مئی 1896ء تک محیط ہے۔ وہ ایران میں ساسانی عہد کے شاپور دوم اور صفوی عہد کے طہماسپ اول کے بعد سب سے زیادہ طویل حکومت کرنے والے بادشاہ تھے۔ ان کا لقب سلطان صاحبقران ہے، قتل ہونے کے بعد سے انھیں شاہ شہید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
حالات زندگی
[ترمیم]شاہ 1831ء میں پیدا ہوئے۔ 1848ء میں، جب وہ تبریز میں تھے، انھوں نے اپنے والد کی وفات کی خبر سنی اور امیر کبیر کی مدد سے تاج ایران پہنا۔ تخت نشینی کے بعد انھوں نے مشرقی فارس، بالخصوص ہرات(اب افغانستان میں) جو اس وقت تاج برطانیہ کا حصہ تھا، کو بازیاب کروانے کے لیے فوج کشی کر دی۔ لیکن برطانیہ کے بوشہر پر حملہ کرنے کے بعد انھیں پس قدمی اختیار کرنا پڑی۔ جس کے نتیجہ میں انھیں اعلان پیرس پر دستخط کر کے ان سابقہ ایرانی مقبوضات سے دستبردار ہو کر افغانستان کے حوالے کرنا پڑا۔
انھوں نے ایران میں مختلف مذہبی بغاوتوں کو کچلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ بہائی اور بابی یوروشوں کی سرکوبی میں ان کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ بالخصوص 1852ء میں جب ایک بابی نے ان پر ایک قاتلانہ حملہ کیا۔
تحریک تمباکو
[ترمیم]1890ء میں انھوں نے برطانوی سرمایہ کار جیرالڈ ٹالبوٹ سے ملاقات کی اور ایرانی تمباکو کی صنعت کو برطانوی کمپنی کے حوالے کرنے کا معاہدہ دستخط کیا۔ایرانی قوم نے اپنی صنعت کو برطانوی سرمایہ کاری کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ نامور مسلم رہنما سید جمال الدین اسد آبادی (معروف جمال الدین افغانی) نے ایران کے آیۃ اللہ الغظمی میرزا حسن شیرازی کو خط لکھا کہ تہران میں تعمیر ہونے والی اس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کی دس میٹر چوڑی دیوار اور اس پر توپ کے چبوتروں سے ایرانی قوم کو کیا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ برطانوی سرمایہ دار کا وہی ہتھکنڈا تھا جو انھوں نے تین صدیاں قبل ہندوستان پر چلا کر وہاں پر قبضہ کیا تھا۔ ملا میرزا رضا شیرازی نے فتوی دیا کہ بایں حالت جو شخص اس کمپنی کا تمباکو پیے گا، وہ امام مہدی سے جنگ کرنے کے برابر تصور ہو گا۔ تمباکو کو حرام قرار دیے جانے کے فتوے کے ساتھ ہی ایران کے عوام نے ہر شہر میں ٹنوں کے حساب سے تمباکو چوکوں پر رکھ کر نذر آتش کر دیا۔ یہاں تک کہ شاہی دربار میں موجود خواتین نے اپنی چلمیں توڑ دیں۔ اور یوں برطانوی کمپنی کو ایران سے اپنا بوریا گول کرنا پڑا۔
اصلاحات
[ترمیم]انھوں نے جدید زمانے سے ہم آہنگ متعدد اصلاحات نافذ کیں۔ جن میں ڈاک کے نظام، ریلوے نظام، بینکاری اور صحافت کے نظام میں قابل قدر اصلاحات کیں۔
وفات
[ترمیم]یکم مئی 1848ء کو تہران میں شاہ عظیم کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے جمال الدین افغانی کے ایک مرید میرزا رضا کرمانی نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا جو ان کی موت پر منتج ہوا۔ اس وقت ان کی عمر 68 برس تھی۔
انھیں رے شہر، تہران میں دفن کیا گیا۔
اولاد
[ترمیم]صاحبزادے
- شاہزادہ معین الدین میرزا
- شہزادہ محمد قاسم میرزا
- شہزادہ مسعود میرزا ظل سلطان
- شہزادہ کامران نائب السلطنہ
- شہزادہ میرزا رضا رکن السلطنہ
- شہزادہ حسین علی میرزا یمین الدولہ
- شہزادہ احمد مرزا ازد السلطنہ
صاحبزادیاں
- شہزادی فخر الملک
- شاہزادی افتخار الدولہ
- شاہزادی عصمت الدولہ
- شہزادی تومن خانم فخر الدولہ
- شہزادی توران خانم فروغ الدولہ
- شہزادی زہرا خانم افتخار السلطنہ
- شہزادی زہرا خانم تاج السلطنہ
- شہزادی خدیجہ خانم عزالسلطنہ
مزید مطالعات
[ترمیم]بابی مذہب
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118586475 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6np2d8x — بنام: Naser al-Din Shah Qajar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Luminous-Lint — بنام: Nasir al-Din Shah — Luminous-Lint ID: http://www.luminous-lint.com/app/photographer/Nasir_al-Din_Shah — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/14660606 — بنام: Nasser-al-Din, Shah — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Naser-al-Din-Shah — بنام: Naser al-Din Shah — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- 1831ء کی پیدائشیں
- 16 جولائی کی پیدائشیں
- 1896ء کی وفیات
- 1 مئی کی وفیات
- تہران میں وفات پانے والی شخصیات
- 1896ء کے جرائم
- انیسویں صدی کی ایرانی شخصیات
- انیسویں صدی میں مشرق وسطی کے بادشاہ
- ایران میں آتشیں اسلحہ سے اموات
- ایران میں مقتول افراد
- ایرانی شخصیات
- ایرانی فوٹوگرافر
- فارس کے شہنشاہ
- قاجار شاہان
- مقتول ایرانی حکمران
- مقتول ایرانی سیاست دان
- مقتول سربراہان ریاست
- 1896ء میں قتل
- انیسویں صدی کے مقتول حکمران