بالی (ضد ابہام)
Appearance
بالی سے مراد حسب ذیل ہو سکتے ہیں :
- بالی: انڈونیشیا کا ایک صوبہ جس کا دار الحکومت ڈنپسار ہے۔
- کان کی بالی : سے مراد کان میں پہننے کا حلقہ نما زیور ہے۔ اس زیور کو عمومًا عورتیں پہنتی ہیں۔ بھارت میں کچھ مخصوص طبقوں میں مرد بھی پہنتے ہیں۔ تاہم جہاں عورتیں ان بالیوں کو دونوں کانوں میں پہنتی ہیں، وہیں مرد حضرات انھیں کبھی دونوں کانوں میں پہنتے ہیں تو کبھی کبھی صرف ایک کان میں پہنتے ہیں۔
- ناک کی بالی : ایک زنانہ زیور ہے۔ اسے عورتیں اپنی ناک میں چھید کرواکر پہنتی ہیں۔ حالانکہ مختلف جگہوں پر ناک کے دائیں، بائیں اور بیچ میں چھید کر کے پہنے کے رواج ہے، تاہم عام طور سے یہ ناک کے دائیں طرف سے چھید کرواکر پہنی جاتی ہے۔ ناک کی بالیاں عام طور سے صرف عورتیں ہی پہنتی ہیں۔ یہ مردوں کے پیچ رائج نہیں۔ برصغیر میں شادی کی تقریب میں عملًا دلہن کے زیورات کا یہ لازم حصہ ہے۔