برونا عبد اللہ
Bruna Abdullah | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 اکتوبر 1986ء (39 سال)[1] پورتو الیگرے |
رہائش | ممبئی |
شہریت | برازیل |
عملی زندگی | |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] |
پیشہ ورانہ زبان | پرتگالی برازیلی ، پرتگالی ، ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
برونا عبد اللہ (پیدائش: 24 اکتوبر 1986) برازیل کی ایک فلمی اداکارہ ہیں ، جو بالی ووڈ میں کام کرتی ہیں۔ انھوں نے پنیت ملہوترا کی آئی لو ہیٹ اسٹوریز(2010) میں جیزل کا کردار ادا کیا اور کامیڈی فلم گرینڈ مستی اور میری کا کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے 2012 کی تامل فلم بلا 2 میں بھی کام کیا ہے۔ [2]
سوانح حیات
[ترمیم]برونا برازیل کے علاقے گاؤبا میں لبنانی نسل کے والد اور اطالوی - پرتگالی نسب کی ماں کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ سیاح کی حیثیت سے ہندوستان آئیں اور ایک اداکارہ کے طور پر کام کرنے لگیں ۔ اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے برازیل سے ممبئی چلی آئیں۔ [3] [4] وہ انڈس انڈ بینک ، ریبوک فیاما ڈی ولز اور بہت سے دیگر اشتہاروں میں جلوہ گر ہوئیں۔
عبد اللہ کی پہلی ویڈیو شیکھر سمن کے ساتھ ان کی پہلی البم میرے غم کے دائرے میں تھی ۔ انھوں نے انوبھو سنہا کیش کے لیے گانے "رحم کرے" میں پرفارم کیا۔ وہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم دیسی بوائز میں ڈانس کی ویڈیومیں نظر آئیں۔
انھوں نے رئیلٹی ٹی وی شو ڈانسنگ کوئین اور رئیلٹی ٹی وی شو خطروں کی کھلاڑی میں بھی حصہ لیا۔ وہ 9 ستمبر 2009 کو فیئر فیکٹر سے باہر ہو گئیں ، 17 ستمبر 2009 کو وائلڈ کارڈ سے دوبارہ واپس آئیں اور 24 ستمبر 2009 کو پھر باہر ہوگئیں۔ برونا 5 جنوری 2018 کو ریلیز ہونے والی فلم اڑانچو میں نظر آئیں۔
انھوں نے 25 جولائی 2018 کو اپنے سکاٹش بوائے فرینڈ ایلن فریس کے ساتھ منگنی کرلی۔ [5] [6]
ان کی شادی مئی 2019 میں ہوئی۔ [7] اس جوڑے کی ایک بچی ہے جس کا نام ازابیلا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ بنام: Bruna Abdullah — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/106505
- ↑ "Ajith Kumar's Billa 2 gets a terrific reponse{sic) at the box office"۔ India Today
- ↑ Pramod Gaikwad۔ "Grand Masti actress Bruna Abdullah flaunts ample assets in latest topless photoshoot"۔ 2019-05-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-08
- ↑ "Desi Boyz actor Bruna Abdullah gets engaged to Scottish boyfriend Al. See video"۔ 25 جولائی 2018۔ 2018-09-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-08
- ↑ "Watch: Bruna Abdullah gets engaged to her Scottish boyfriend - Times of India"۔ 2018-09-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-14
- ↑ "Archived copy"۔ 2019-07-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-04
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ "Archived copy"۔ 2019-09-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-01
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link)