بعل شیم آف لندن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بعل شیم آف لندن
بعل شیم آف لندن[1]
ذاتی تفصیلات
پیدائشی نامہییم سیموئل جیکب فالک
پیدائش1708
وفات17 اپریل 1782 (عمر 73–74)

بعل شیم آف لندن (انگریزی: Baal Shem of London) ربی ڈاکٹر ہییم سیموئل جیکب فالک (عبرانی: חיים שמואל יעקב דפאלק מרדיולה לנידו‎; جو بعل شیم آف لندن اور ڈاکٹر فالکن کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ وہ 1708ء میں پیدا ہوئے اور 17 اپریل 1782کو فوت ہوئے۔ وہ ایک ربی، عملی ماہر قبالہ اور کیمیاگر تھے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

فالک بویریا کے شہر فرتھ یا پڑولیا کے شہر پڑھیاتسی میں پیدا ہوئے۔

داستانیں[ترمیم]

فالک کے بارے میں متعدد داستانیں زبان زد عام ہیں۔ ایک داستان کے مطابق وہ ایپنگ جنگل میں خفیہ طور پر گیا جہاں اس کے مطابق کوئی خفیہ خزانہ دفن تھا۔ اس دوران میں اس کی گاڑی کا پہیا کھل گیا لیکن اس کے باوجود وہ اس جنگل تک پہنچ گیا۔ ایک بار جب فالک کے پاس کوئلہ ختم ہو گیا تو اسے کہا گیا کہ تین قمیضوں اور مینڈھے کے سینگ سے جادوئی طریقے سے کوئلے کا متبادل بنایا۔[2] وہ موم بتیوں کو جادوئی طریقے سے جلاتا تھا اور غیر فطری طور پر چیزوں کو ادھر سے ادھر منتقل کرتا تھا۔

فالک کے بارے میں یہودیوں کی رائے[ترمیم]

فالک نے اپنی مرضی سے سالانہ بنیاد پر ایک سو پاؤنڈ اور تورات کے نسخے لندن کے عظیم سیناگوگ کو دینے کی وصیت کی۔ ایک ربی جیکب ایمدن نے اس پر سباتائین ہونے اور سباتائی زیوی کا حامی ہونے کا الزام لگایا۔

وفات اور تدفین[ترمیم]

وہ 17 اپریل 1782ء کو فوت ہوا اور اسے لندن کے آلڈرنی قبرستان میں دفن کیا گیا۔[3]

ڈائری[ترمیم]

فالک نے اپنے خوابوں کو قلمبند کیا اور ایک ڈائری لکھی جو یونائیٹڈ سیناگوگ، لندن کے ایک لائبریری میں محفوظ ہے۔ 2002 میں میکال اورن نے اس ڈائری اور فالک کی سوانح حیات کو شائع کیا۔[4]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.tovste.info/Personalities/BaalShemTov.php
  2. ہیام آئزک (1850)۔ یہودیوں کی رسومات وغیرہ۔ ولیم بک۔ صفحہ: 355–356 
  3. Jewish East End of London – Alderney Road Cemetery, Mile End
  4. میکال اورن (2002)۔ سیموئل فالک، بعل شیم آف لندن، מ'בעל שד' ל'בעל שם'۔ بیالک انسٹی ٹیوٹ۔ ISBN 965-342-850-0