مندرجات کا رخ کریں

تہران عجائب گھر برائے عصری فنون

متناسقات: 35°42′40″N 51°23′25″E / 35.7112°N 51.3904°E / 35.7112; 51.3904
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تہران عجائب گھر برائے عصری فنون
موزه هنرهای معاصر تهران
تہران عجائب گھر برائے عصری فنون is located in تہران
تہران عجائب گھر برائے عصری فنون
تہران میں محل وقوع
سنہ تاسیس1977
محلِ وقوعلالہ پارک (فرح پارک)
تہران
ایران
متناسقات35°42′40″N 51°23′25″E / 35.7112°N 51.3904°E / 35.7112; 51.3904
نوعیتعجائب گھر
ڈائریکٹرمجید ملانوروزی
ویب سائٹwww.tmoca.com/home/

عجائب گھر تہران برائے عصری فنون (فارسی: موزه هنرهای معاصر تهران) ایرانی شہر تہران میں واقع ایک فنی عجائب گھر ہے۔ اس کی عمارت کا ڈیزائن ایرانی ماہر تعمیرات کامران ڈیبا نے تخلیق کیا ہے جو ایرانی ثقافتی تعمیرات سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ یہ عمارت لالہ پارک تہران کے قریب ہے اور اس کی تعمیر 1977ء میں ہوئی۔ اس عجائب گھر میں مغربی ثقافتی چیزوں کا ایک بڑا ذخیرہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس میں 5۔2 ارب یورو مالیت کی ثقافتی اشیا رکھی گئی ہیں۔ اس میں آئے روز مختلف مواقع کے لحاظ سے تقریبات و نمائش ہوتی رہتی ہیں جن میں زیادہ تر مقامی فنکار حصہ لیتے ہیں۔

اسے ملکہ فرح پہلوی نے 1977ء میں ایرانی انقلاب سے محض دوسال قبل شروع کیا ۔[1] اس عجائب گھر کو مغربی نودرات کے حوالے سے یورپ اور شمالی امریکا کے بعد سب سے اہم سمجھا جاتا ہے۔[2]

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]