"عصبون" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
SieBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م robot Modifying: ru:Нейрон |
م robot Modifying: la:Neuronum |
||
سطر 56: | سطر 56: | ||
[[ka:ნეირონი]] |
[[ka:ნეირონი]] |
||
[[ko:신경 세포]] |
[[ko:신경 세포]] |
||
[[la: |
[[la:Neuronum]] |
||
[[lt:Neuronas]] |
[[lt:Neuronas]] |
||
[[lv:Neirons]] |
[[lv:Neirons]] |
نسخہ بمطابق 19:56، 11 اگست 2009ء
بنیادی طور پر تو یوں کہ سکتے ہیں کے عصبی یا دماغی نظام کے خلیات کو عصبون کہا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے بات اتنی سادہ نہیں کیونکہ دماغ میں صرف عصبون خلیات ہی نہیں پاۓ جاتے مزید اقسام کے خلیات بھی ہوتے ہیں۔ اس لیے عصبون کی طبی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ؛ عصبون دراصل عصبی نظام میں پاۓ جانے والے ایسے خلیات کو کہا جاتا جو ھجان پیدا کرنے کے قابل یعنی excitable ہوتے ہیں۔ انکو انکو انگریزی میں neuron یا neurone بھی کہا جاتا ہے۔
- چند الفاظ
- واحد --- عصبون (neuron)
- جمع --- عصبونات (neurons)
- متبادلات
- عصبی خلیات (nerve cells)
- عصبی ریشے (nerve fibers)
آسان خلاصہ
- آسان سے الفاظ میں تو یوں کہـ سکتے ہیں کہ عصبون یا دماغی خلیہ ایک ایسا خلیہ ہوتا ہے کہ جو دماغ میں پیدا ہونے والے احکامات کو جسم کے ان تمام اعضاء تک پہنچاتا ہے جن سے کام لینا ہو۔ مثال کے طور پر اگر ایک ہاتھ کی کسی انگلی کو حرکت دیے کر قلم کو پکڑنا ہے تو دماغ سے اس کام کو انجام دینے کے لیۓ پیمامات عصبون کے لمبے تار نما خلیات سے ہوتے ہوۓ انگلیوں کے عضلات (muscles) یا پٹھوں تک آتے ہیں اور ان دماغ کے ان احکامات کو پاکر انگلیاں مڑ کر قلم کو پکڑ لیتی ہیں۔ یہ پیغامات عام طور پر برقی شکل میں ہوتے ہیں۔
- اسی طرح عصبون ہی جسم کے تمام اعضاء سے اطلاعات لے کر دماغ تک پہنچاتے ہیں۔ یعنی مثال کے طور پر اگر ہمارا ہاتھ باورچی خانے میں چاۓ کی پیالی تیار کرتے ہوۓ گرم گرم برتن سے چھو جاۓ تو ہم فورا ہاتھ کو جھٹک کر الگ کرلیتے ہیں ۔ یہ بھی عصبون کا ہی کارنامہ ہے۔ عصبون یہ اطلاع کہ ہاتھ کسی بہت گرم چیز پر لگ گیا ہے، دماغ (یا مقامی عصبی مراکز) تک پہنچاتے ہیں اور ان کو پہچانتے ہوۓ دماغ عصبون کے زریعۓ ہاتھ کے پٹھوں کو حرکت کرکے گرم برتن سے ہٹ جانے کا حکم دیتا ہے۔