مندرجات کا رخ کریں

رنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:طیف.jpg
روشنی کے طیف میں شامل مختلف رنگ
فائل:Colour Pencils.jpg
مختلف رنگوں کی پنسلیں

رنگ (Colour/Color) انسانوں کی بصری ادراکی خصوصیت ہے۔ جس میں وہ مختلف زمروں یعنی نیلا پیلا سبز میں تمیز کرتے ہیں۔ انسانی آنکھ رنگ کو اس وقت محسوس کرتی ہے جب اس کی آنکھ کے روشنی کو وصول کرنے والے حصوں پر روشنی کی مختلف طول موج کی شعائیں پڑتی ہیں۔

رنگ مختلف اشیا کی حالت، شدت، انکا ہلکا پن ان کی عمر ساخت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ایک مخصوص رنگ ایک مخصوص طول موج کو ظاہر کرتا ہے۔ رنگ توانائی کی مختلف طول موج کی حامل شعائیں ہیں۔

انسانی آنکھ 380 سے لے کر 740 نینو میٹر طول موج کے درمیان دیکھ سکتی ہے۔ گرم رنگ - جیسے سرخ ، پیلا اور اورینج۔ سکون اور گرمی سے لے کر دشمنی اور غصے تک کے مختلف جذبات کو جنم دے سکتے ہیں۔ ٹھنڈے رنگ - جیسے سبز ، نیلے اور جامنی رنگ - اکثر پرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ اداسی کے جذبات کو بھی جنم دیتے ہیں

کچھ رنگوں کے نام

[ترمیم]

شنگرفی ، ملاگیری ، عُنابی ، کپاسی ، کبُودی ، شُتُری ، زَمَرُّدی ، پیازی ، قرمزی ، کاہی ، کاکریزی ، اَگرئی ، کاسنی ، نُقرَئی ، قَناوِیزی ، موتیا ، نِیلوفَری ، دھانی ، شَربَتی ، فالسئی ، جامنی ، چمپئی ، تربوزی ، مٹیالا ، گیروا ، مونگیا ، شہتوتی ، تُرنجی ، انگوری ، کِشمشی ، فاختئی ، پستئی ، شَفتالُو ، طاؤسی ، آبنُوسی، عُودی، عَنبری، حِنائی، بنفشئی، کُسمبری ، طُوسی ، صُوفیانہ اور سُوقیانہ۔“[1] یہاں اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ہر رنگ کے اپنے شیڈ بھی ہوتے ہیں اس لیے کِسی ایک نام کے ساتھ صرف اس کے ایک ہی شیڈ کو مخصوص نہیں کیا جا سکتا۔

Vermilion

[ترمیم]
  • شَنْگْرَفی: سُرخ ، خوب لال ، شنجرفی۔
  • شَنجرف: گہرے سرخ رنگ کی ایک معدنی شَے جو مصوّری اور نقاشی میں کام آتی ہے اور دوا کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔

Sandalwood colour

[ترمیم]
  • مَلاگیِری: جوگیا ، گیروا ، صَندَل کا رنگ۔
  • ملاگیر: صَندَل کی قسم کی ایک لکڑی جسے پِیس کر سُرخی مِلا کر اس میں کپڑے (خصوصا ً دوپٹے) رنگتے ہیں جو خوشبودار بھی ہوتے ہیں۔

Sapphire Blue

[ترمیم]

کبودی ، نیلم یا sapphire جیسے گہرے نیلے رنگ کو کہاجاتا ہے۔ اس کی اصل یہ ہے کہ فارسی میں نیلم کو یاقوتِ کبود کہا جاتا ہے۔

Light Brown

[ترمیم]
  • شُتُری: شُتر (اونٹ) کے رنگ کا ، ہلکا بُھورا ، بادامی۔

Emerald Green

[ترمیم]
  • زُمُرُّدی: زمرد کے رنگ کا ، سبز رنگ کا۔

Crimson or Scarlet

[ترمیم]

Grass Green

[ترمیم]
  • کاہی: گہرا سبز۔

Dark Purple

[ترمیم]
  • کاکریزی: سیاہی مائل اُودا رنگ ، گہرا اُودا رنگ۔

Aloe wood

[ترمیم]
  • اَگرئی: گہرا کشمشی رنگ ، زردی مائل یا بھورا رنگ ، اَگر کے رنگ کا۔

Lilac

[ترمیم]
  • کاسنی: سرخی مائل نیلا ، بنفشی ، ہلکا اُودا ، سوسنی رنگ۔
  • قَناویزی: غالباً سرخ رنگ کا ۔ قَناویز دراصل سِلک کا ایک قسم کا کپڑا ہوتا تھا جو عموماً سرخ رنگ کا ہوتا تھا ۔ اس قسم کا کپڑا اب نہیں بُنا جاتا۔

colour of Blue Water-lily

[ترمیم]
  • نیلوفری: گہرا نیلا۔

Light Green

[ترمیم]
  • دھانی: سبز دھان کے رنگ کا ، ہلکا سبز۔

Orange or Pale Yellow

[ترمیم]
  • شربتی: ہلکا زرد رنگ جو کسی قدر سُرخی مائل ہو۔

Yellow, Golden, Orange

[ترمیم]
  • چَمپئی: ہلکی زردی یا سنہرا پَن لیے ہوئے۔
  • مِٹیالا: مٹی کے رنگ کا ، خاکستری ، بُھورا۔

Red Ochre

[ترمیم]
  • گیروا: گیرو کے رنگ کا ، جوگیا رنگ کا۔

Green

[ترمیم]
  • مونگیا: مونگ کے رنگ کا ، سیاہی مائل سبز رنگ کا۔

Citron or Orange coloured

[ترمیم]
  • تُرَنجی: نارنجی رنگ کا ، سرخی مائل زرد۔

Peach colour

[ترمیم]
  • شفتالوی: سیاہی مائل سرخ رنگ کا۔
  • آبنوسی: کالا ، سیاہ۔

colour of Ambergris

[ترمیم]
  • عَنبَری: سیاہی مائل بھورے یا گہرے سرمئی رنگ کا ، عَنبَر کے رنگ کا۔
  • حِنائی: مہندی کے رنگ کا ، زردی مائل سُرخ۔

Violet

[ترمیم]
  • بنفشی: بنفشئی ، پھیکا نیلا رنگ۔

Safflower

[ترمیم]
  • کُسمبری: کُسُمبی یا کُسُمبھی ، سرخی مائل گہرا نارنجی رنگ ، کُسُمب یاکُسُمبھ سے بنایا گیا رنگ۔

Purple

[ترمیم]

دیگر

[ترمیم]
  • صوفیانہ: سادہ یا ہلکا رنگ۔
  • سوقیانہ: بازاریوں کا سا ، عامیانہ۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. آب گم ۔ مشتاق احمد یوسفی