روزی ہنٹنگٹن-وائٹلی
روزی ہنٹنگٹن-وائٹلی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 اپریل 1987ء (37 سال)[1] پلایماؤتھ |
شہریت | مملکت متحدہ |
آنکھوں کا رنگ | نیلا [2] |
بالوں کا رنگ | خاکی |
قد | 175 سنٹی میٹر [1] |
وزن | 60 کلو گرام |
ساتھی | جیسن سٹیتھم (2010–) |
اولاد | جیک آسکر سٹیتھم [3] |
والد | چارلس اینڈریو ہنٹنگٹن-وائٹلی [3] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل [4]، فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [5] |
شعبۂ عمل | اداکاری [6] |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
روزی ہنٹنگٹن-وائٹلی (انگریزی: Rosie Huntington-Whiteley) [7] (پیدائش 18 اپریل 1987)[8] ایک برطانوی ماڈل ہے۔ وہ لنجری خوردہ فروش "وکٹوریہ سیکریٹ" کے لیے اپنے کام کے لیے مشہور ہے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]روزی ہنٹنگٹن-وائٹلی پلایماؤتھ، انگلستان میں پیدا ہوئی، [8] وہ چارلس اینڈریو ہنٹنگٹن-وائٹلی، ایک چارٹرڈ سرویئر اور فٹنس انسٹرکٹر فیونا یوون کی بیٹی ہے۔ اس کی والدہ فیونا یوون بکنگھمشائر کے ایلن جیکسن کی بیٹی ہے۔ [9][10] اس کے دو چھوٹے بہن بھائی ہیں، ایک بھائی اور ایک بہن۔ [11][12] وہ ٹیوسٹاک کے قریب ایک فارم میں پلی بڑھی۔ [8][13] اس کے پردادا، ونگ کمانڈر ایرک ہنٹنگٹن-وائٹلی، جے پی، جارج وائٹلی کے بھتیجے تھے، روزی کی نانی، گیلین، جو بھی ایک یہودی خاندان سے تھیں، ویسٹ چِلٹنگٹن، سسیکس کے سرجن جیکب فرینکس کی بیٹی تھیں۔ [14] ٹیوسٹاک کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی، اس نے بعد میں انکشاف کیا کہ اسے اسکول میں دوہرا نام، چھوٹی چھاتیاں اور مکمل ہونٹ رکھنے کی وجہ سے تنگ کیا گیا اور چھیڑا گیا۔ [7][15]
کامیابیاں
[ترمیم]ہنٹنگٹن-وائٹلی کو 2009 کے "ماڈل آف دی ایئر"، 2012 کے "ٹاپ اسٹائل آئیکن" اور 2015ء کے "سال کا بہترین ماڈل" کے لیے ایلے اسٹائل ایوارڈز ملے۔ [16][17][18][19] 2011ء میں وہ میکسم میگزین کی "ہاٹ 100" کی فہرست میں نمبر 1 منتخب ہوئی اور گلیمر ایوارڈز میں "ایڈیٹر کا خصوصی ایوارڈ" حاصل کیا۔ [20][21] ہارپر بازار ویمن آف دی ایئر ایوارڈز میں انھیں 2014ء کی "سال کی بہترین ماڈل" اور 2016ء کی "بزنس وومن آف دی ایئر" قرار دیا گیا۔ [22][23]
جولائی 2011 تک، روزی ہنٹنگٹن-وائٹلی کو "ماڈلز۔کام" پر "دی منی گرلز" کی فہرست میں نمبر 15 اور "ٹاپ 20 پرکشش ماڈلز" کی فہرست میں نمبر 3 پر رکھا گیا تھا۔ [24][25][26] اسے ایف ایچ ایم کی دنیا کی سب سے پرکشش خاتون 2015ء کے سروے میں نمبر 22 بھی منتخب کیا گیا تھا۔ 2016ء اور 2017ء میں روزی ہنٹنگٹن-وائٹلی فوربس کی دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ماڈلز کی فہرست میں بالترتیب 9 ملین اور $9.5 ملین کی تخمینی آمدنی کے ساتھ 5 نمبر پر رکھا۔ [27][28]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب عنوان : Babesdirectory — بنام: Rosie Huntington-whiteley — Babesdirectory ID: https://babesdirectory.online/profile/rosie-huntington-whiteley
- ↑ https://models.com/models/Rosie-Huntington-Whiteley
- ^ ا ب مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
- ↑ FMD model ID: https://www.fashionmodeldirectory.com/models/rosie_huntington-whiteley/ — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0249506 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0249506 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ^ ا ب Simon Mills (25 مئی 2011)۔ "When GQ met Rosie"۔ GQ۔ 27 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جون 2011
- ^ ا ب پ Anna Pukas (7 مئی 2011)۔ "Is this the Sexiest Woman in the World?"۔ Daily Express۔ UK۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولائی 2015
- ↑ Burke's Peerage, Baronetage and Knightage, 107th edition, vol. 2, ed. Charles Mosley, Burke's Peerage Ltd, 2003, p. 2010
- ↑ Rick Fulton (17 جون 2011)۔ "Rosie Huntington Whiteley: I may be the world's sexiest woman, but I didn't get this body by accident"۔ Daily Record۔ 23 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2011
- ↑ Burke's Peerage, Baronetage and Knightage, 107th edition, vol. 2, ed. Charles Mosley, Burke's Peerage Ltd, 2003, p. 2010
- ↑ "Rosie and Toby Huntington-Whiteley from Stars' Sexy Siblings"۔ E! Online (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2018
- ↑ "Transformers Star Rosie Huntington-Whiteley: I'm not posh, I grew up with pigs and sheep"۔ Now Magazine۔ 4 جولائی 2011۔ 13 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولائی 2015
- ↑ Debrett's peerage and baronetage۔ Kelly's Directories۔ 1976۔ صفحہ: 2129
- ↑ Ella Alexander (31 مئی 2011)۔ "Lippy Girls"۔ Vogue UK۔ 29 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جون 2011
- ↑ Claire Sacre (10 فروری 2009)۔ "The inside scoop from the Elle Style Awards 2009"۔ Elle Magazine۔ 13 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2010
- ↑ "The Rosie Huntington-Whiteley Shoot"۔ ELLE (بزبان انگریزی)۔ 30 جولائی 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2018
- ↑ "Rosie Huntington-Whiteley named top style icon at Elle Awards"۔ Evening Standard (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2018
- ↑ "Rosie Huntington-Whiteley wins Model Of The Year"۔ ELLE (بزبان انگریزی)۔ 24 فروری 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2018
- ↑ Maxim Staff (4 مئی 2011)۔ "Rosie Huntington-Whiteley is the Hottest Woman on Earth"۔ Maxim۔ 17 جولائی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولائی 2015
- ↑ Glamour۔ "Full list of GLAMOUR 2011 Awards Winners"۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2018
- ↑ "Harper's Bazaar Women of the Year Awards 2014"۔ Harper's BAZAAR (بزبان انگریزی)۔ 5 نومبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2018
- ↑ "Women of the year 2016: Winners portfolio"۔ Harper's BAZAAR (بزبان انگریزی)۔ 1 نومبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2018
- ↑ "The Money Girls"۔ 2 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولائی 2011
- ↑ "Top Sexiest Models"۔ 10 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولائی 2011
- ↑ "Rosie Huntington-Whiteley Stuns In Sparkly Sheer Dress"۔ Hollywood Life۔ 15 فروری 2012۔ 17 جولائی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولائی 2015
- ↑ Natalie Robehmed۔ "The World's Highest-Paid Models 2016: Karlie Kloss And Kendall Jenner Storm Top Three With $10 Million Apiece"۔ Forbes۔ 10 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2016
- ↑ Natalie Robehmed۔ "Rosie Huntington-Whiteley – pg.10"۔ Forbes۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2018