ریاض بٹالوی
Appearance
ریاض بٹالوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1937ء بٹالا |
تاریخ وفات | 15 جنوری 2003ء (65–66 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ریاض بٹالوی 5 فروری 1937ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے تھے۔ روزنامہ مشرق اور کوہستان سے وابستہ رہے۔ وہ پاکستان کے مشہور فیچر رائٹرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے فیچرز کو پاکستان ٹیلی وژن نے ڈرامائی تشکیل دے کر ایک حقیقت ایک فسانہ کے نام سے پیش کیا۔ اس سلسلے کے تمام ڈرامے بے حد مقبول ہوئے جن میں روبی کس کی بیٹی ہے، دبئی چلو، سناٹا، وہی منزلیں وہی راستے، عکس اور آئینے، وارث، تلاش اور خلش کے نام سرفہرست ہیں۔ 14 اگست 1986ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا۔ ریاض بٹالوی کا انتقال 15 جنوری 2003ء کو لاہور میں ہوا اور وہ مومن پورہ کے قبرستان میں دفن کیے گئے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 26 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2020