سایانائیڈ کا طریقہ
Appearance
سایانائیڈ کے طریقہ (Cyanide process) کو Macarthur-forrest Process بھی کہتے ہیں۔ یہ طریقہ کچ دھات سے سونا چاندی الگ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- اس طریقے میں سب سے پہلے کچ دھات کو باریک پیس کر سوڈیئم سایانائیڈ یا پوٹاشیئم سایانائیڈ کے آبی محلول میں ڈال دیا جاتا ہے۔
- سایانائیڈ کا آبی محلول آکسیجن کی موجودگی میں مٹی میں موجود سونے اور چاندی کو اپنے اندر حل کر لیتا ہے۔ محلول کو چھان کر الگ کر لیا جاتا ہے۔
- پھر اس محلول میں زنک دھات (جست) کا سفوف ملایا جاتا ہے جس سے سونا چاندی سفوف کی شکل میں تہ نشین ہو جاتا ہے۔[2]
سوڈیئم سایانائیڈ اور پوٹاشیئم سایانائیڈ انتہائی زہریلے مرکب ہیں اس لیے ان کے استعمال میں سخت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ انکا محلول اگر تیزابی ہو تو اس میں سے ہائیڈروجن سایانائیڈ نامی زہریلی گیس نکلتی ہے اس لیے محلول میں چونا ملایا جاتا ہے تاکہ محلول سے زہریلی گیس نہ نکلے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- دھاتوں کا حصول
- دھاتوں کی عمل پذیری
- دھاتوں کی قیمتیں
- دھاتوں کی تاریخ
- پارکیز کا طریقہ۔ سیسے سے چاندی الگ کرنا
- ملر کا طریقہ۔ سونے کو خالص بنانا
- املغم
- کٹھالی کا طریقہ۔ سونے چاندی سے ملاوٹ الگ کرنا
- سونے سے چاندی الگ کرنا
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Greenwood, N. N.; & Earnshaw, A. (1997). Chemistry of the Elements (2nd Edn.), Oxford:Butterworth-Heinemann. ISBN 0-7506-3365-4.
- ↑ Encyclopedia Britannica