مندرجات کا رخ کریں

عمل تقطیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اصطلاح term

تقطیر
یتقطر
مُقَطّـَـر
مُقَطّـَـر
مِقطار
قطارت
قطارت
تصفیہ
مِصفاہ (اسم)
یصفی (فعل)
ورق مِصفاہ
تصفیت
کشید
تخمیر
مخمر
کشیدہ
کھینچنا
زحل [1]
تزحیل
مزحلہ

distillation
distill
muqattar
distilled
distiller
حاصل تقطیر
distillate
filteration
filter
filter
filter paper
filtering
beverage (brew)
brew (فعل)
brew (اسم)
embroidery
procelation
push away
percolation
percolator

مخلوط اور ملی جلی مائعات کو الگ کرنے کے عمل کو عمل تقطیر یا Distillation کہتے ہیں۔ اس کا اصول یہ ہوتا ہے کہ مختلف مائعات کو بخارات میں تبدیل کرنے کے لیے حرارت کے مختلف درجے درکار ہیں۔ اس عمل میں مائعات کو ایک ہی برتن میں رکھ کر گرم کیا جاتا ہے ایک وقت میں ایک ہی مائع بخارات کی شکل اختیار کر کے ایگ ہوتا ہے اس طرح الگ الگ نقطہ جوش والے مائعات کو الگ الگ درجہ حرارت پر مختلف برتنوں میں الگ کر لیا جاتا ہے۔

فوائد

[ترمیم]

پرانے زمانے کے ماہرین کیمیاء میں تقطیر کا بہت رواج تھا۔ یہ لوگ اس عمل کے ذریعے متلون (volatile) مائع جنھیں روح یا جوہر بھی کہتے ہیں، حاصل کیا کرتے تھے۔ یہ طریقہ شراب کی کشید میں بھی مستعمل رہا ہے۔

طریقہ کار

[ترمیم]

عمل تقطیر کے سادہ قسم کے آلات تصویر میں دیکھائے گئے ہیں۔ فرض کریں قرنبیق (retort) کا آدھا پانی اور الکحل کے محلول سے بھرا پوا ہے اور نیچے رکھے ہو لیمپ سے اسے حرارت پہنچائی جا رہی ہے گرم ہوتے ہوئے جب محلول کا درجہ حرارت 80 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچے گا تو الکحل جس کا نقطہ جوش 80 ہی ہے فورا بخارات میں تبدیل ہو کے نالی سے باہر نکل آئے گی۔ اس نلکی کو پانی سے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔

قرنبیق (retort) کے ذریعے عمل تقطیر

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ایک لغت میں زحل کے مفاہیم