غیر یہودی
غیر یہودی (انگریزی: Gentile؛ لاطینی زبان: gentilis؛ فرانسیسی زبان: gentil، مؤنث:gentille) لفظ کے معنی ہے کسی نسل یا قبیلہ سے ہونا۔ غیر یہودی ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو یہودی نہ ہو۔ یعنی غیر یہودی۔[1] دوسرے گروہ جو اصطلاح ثقافت بنی اسرائیل کا دعوی کرتے ہیں وہ غیر یہودی یا Gentile کی اصطلاح کسی باہری شخص کے لیے استعمال کرتے ہیں۔[2]
لفظ Gentile انگریزی مترجم استعمال کرتے ہیں۔ عبرانی زبان میں גוי (گوی) اور تنک میں נכרי (نوکھری) اور یونانی زبان میں ἔθνη۔ اور éthnē نسلیت عہد نامہ جدید میں۔ لفظ gentiles کا مرجع لاطینی زبان ہے۔ اور عبرانی یا یونانی زبان کا نہیں۔ اور نہ ہی یہ لفظ بائبل میں مذکور ہے۔ بائیبل میں مذکور لفظ goy (گوی) اور ethnos (نسلیت) کے معنی بالترتیب آدمی اور قوم ہیں۔ اور ان سے اسرائیلی اور غیر اسرائیلی دونوں مراد ہوتے ہیں۔ بائبل کے زیادہ تر حوالوں میں یہ لفظ ان اقوام کے لیے استعمال ہوتا جو سیاسی طور پر اسرائیل سے مختلف ہیں۔[3] چونکہ بائبل کے زمانے میں زیادہ تر اقوام پاگانیت میں شامل تھیں، لہذا گوی اور gentile (غیر مذہبی) کے ہم معنی ہو گئے۔ حالانکہ ان الفاظ کے لفظی ترجمے مختلف ہیں۔ اس طرح لفظ gentile، اموت ھا-اولم (دنیا کی اقوام) کے مشابہ ہو گیا۔ لاطینی اور انگریزی مترجمین نے بائبل کے انگریزی تراجم میں لفط gentile کو عوام اور قوم کے لیے استعمال کیا ہے۔ مورمن کے سیاق میں یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال ہوتا ہے جو کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کا رکن نہیں ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Gentile." Merriam-Webster.com. Merriam-Webster, n.d. Web. 6 جون 2014.
- ↑ John L. Needham, "The Mormon-Gentile Dichotomy in PMLA"، PMLA، Vol. 114, No. 5 (اکتوبر 1999)، pp. 1109–1110
- ↑ "GENTILE – JewishEncyclopedia.com"۔ jewishencyclopedia.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-08