فرتاش سید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معروف اردو شاعر، محقق، و نقاد

ولادت[ترمیم]

ڈاکٹر فرتاش سید کا اصل نام سید فضل حسین بخاری تھا، انھوں نے 15 اپریل 1967ء کو لڈن (ضلع وہاڑی) کے سادات گھرانے میں آنکھ کھولی۔

ان کے والد سید خادم حسین بخاری مرحوم بھی ایک ادب شناس اور اعلٰی شعری ذوق رکھنے والی شخصیت تھے۔[1]

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے ابتدائی تعلیم لڈن سے ہی حاصل کی اس کے بعد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی سے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کرنے کے بعد سنہ 1992ء میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے ایم - اے اردو اور 2008ء میں ایم فل اردو کیا۔[2]

عملی زندگی[ترمیم]

فرتاش سید بتاتے ہیں کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1992ء میں وہ دوحہ (قطر) کے پاک شمع اسکول و کالج میں درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔

کچھ عرصہ کمشنر آفس راولپنڈی میں بطور انچارج کالونی برانچ بھی رہے لیکن درس و تدریس کا جنون کی حد تک شوق ہونے کی وجہ سے ایک سال کے عرصے میں ملازمت چھوڑ کر 1996ء میں دوبارہ دوحہ چلے گئے اور دوبارہ اسی شعبے سے منسلک ہو گئے، [3] ساہیوال میں دی ایشیا فاؤنڈیشن کے ٹی بی ڈاٹس پروگرام کے ضلعی رابطہ کار بھی رہے،[4]

تصانیف[ترمیم]

  • ہر ورق پر اسی کا نام (شاعری/1992ء)
  • قضائے ادب(نصابی کتاب /2000ء)
  • حاشیہ (غزلیات /2009ء)[5]
  • مجلس فروغ اردو ادب کی ادبی خدمات(مقالہ ایم فل، طبع 2009)
  • بس امن چاہیے
  • مغربی پاکستان فیمل کورٹ ایکٹ اور صنفی تشدد
  • آخر کب تک
  • جدید اردو غزل، خال و حد (2020ء / تنقید)
  • برملا (شعری مجموعہ/ 2022ء)
  • بات رہتی ہے (کلیات / 2023ء)

نمونہ کلام[ترمیم]

کبھی ستارے کی صورت کبھی قمر کی طرح

ترا خیال رہا ساتھ ہم سفر کی طرح

فراق و وصل کے سب مرحلے تمام ہوئے

وہ بس گیا ہے مری آنکھ میں نظر کی طرح

گماں کے چاک پہ بیتے دنوں کی مٹی سے

نگار و نقش بناتا ہوں کوزہ گر کی طرح

وہ ایک تو ہے جسے دعوٰی خدائی ہے

بشر ہوں، کرتا ہوں میں زندگی بشر کی طرح

جنونِ شوق کی در ماندگی نہ پوچھ اے دوست

کٹی ہے عمر مری آہِ بے اثر کی طرح[6]

وفات[ترمیم]

18 اپریل 2021ء کو بوجہ کورونا وائرس وفات پاگئے ، لڈن میں تدفین ہوئی،

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2021 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2021 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2021 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2021 
  5. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/1422
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2021