مندرجات کا رخ کریں

لارسن اینڈ ٹوبرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لارسن اینڈ ٹوبرو کا فرید آباد میں قائم دفتر

لارسن اینڈ ٹوبرو (انگریزی: Larsen & Toubro)، جنہیں کئی بار انگریزی حروف تہجی کی بنا پر مخفف انداز میں ایل اینڈ ٹی بھی کہا جاتا ہے، بھارت قائم کی جانے والی ہمہ ملکی کمپنی ہے۔[1] اس کا صدر دفتر ممبئی، مہاراشٹر میں ہے۔ اس کی تاسیس ڈنمارک کے دو انجینئروں نے رکھی تھی، جنھوں نے بھارت میں پناہ حاصل کی تھی۔[2] یہ کمپنی بنیادی، بھاری انجینئری، تعمیرات، سرمایہ جاتی مصنوعات کی تیاری وغیرہ جیسے معاملوں میں اپنا کاروبار طے کرتی ہے۔ 31 مارچ، 2018ء تک لارسن اینڈ ٹوبرو کی 93 ذیلی کمپنیاں، 8 معاون کمپنیاں، 34 ساجھی پہل کے منصوبے اور 33 ساجھا رواں کمپنیاں جاری تھے۔[3]

غیر معمولی اضافے

[ترمیم]

بمبئی اسٹاک ایکسچینج کی تیس کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ منافع لارسن اینڈ ٹوبرو کمپنی کو 2007ء میں ہوا تھا۔ پورے نو فیصد کے اضافہ کے ساتھ اس کے شئر کی قیمت چار ہزار دو سو اٹھائیس ہو چکی تھی۔ دوسرے نمبر پر ایچ ڈی ایف سی بینک، او این جی سی ( آئل اینڈ گیس کمپنی ) اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔[4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Larsen & Toubro Ltd 171109.pdf" (PDF)۔ 2015-09-23 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-15
  2. Shah، Shashank (18 فروری 2014)۔ "Stakeholders Management in the British Construction Industry: Insights into the Approach at Larsen & Toubro's Construction Division"۔ Journal of Values Based Leadership۔ ج 7 شمارہ 1۔ 2014-05-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-11
  3. "Larsen & Toubro Annual Report 2017-18" (PDF)۔ 2019-04-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-15
  4. سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ