مندرجات کا رخ کریں

لذریق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لذريق/روڈرک
(لاطینی میں: Rodericus ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 688ء
قرطبہ
وفات 711ء
شذونہ
مدفن ویزیو   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت گوتھ
عملی زندگی
پیشہ مقتدر اعلیٰ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لذريق/راڈرک، (ہسپانوی / پرتگالی: Rodrigo، عربی:”لذريق“، Ludharīq، وفات 711ء / 712ء)، ہسپانیہ میں 710 سے 712 تک، ایک گوتھ بادشاہ تھا۔ وہ تاریخ میں گوتھ کے آخری بادشاہ کے لقب سے مشہور ہیں۔۔ تاریخ میں، وہ دراصل ایک انتہائی غیر واضح اعداد و شمار، جن کے بارے میں کچھ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ انھوں نے جزیرہ نما آئبیریا پر دوسرے مخالفین حکمرانوں کے ساتھہ حکومت کی۔ مسلمانوں نے اس سے جنگ کی اور اسے شکست دی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جنگ میں مارا گیا لیکن کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہارنے کے بعد فرار ہو گیا۔ اس کی بیوہ بیوی ایجیلونا سے عبد العزيز بن موسى نے شادی کرلی تھی، جو بعد میں بے گناہ قتل ہوا۔

اصل کہانی یہ ہے کہ، جب وٹیزا کو تخت سے اتار کر لذريق[1] بادشاہ ہوا تو ابتدا میں اس نے نہایت متانت اور سنجیدگی سے کام لیا، لیکن جب نودولت اور کم ہمت اور پست حوصلہ لوگ شرافت نفس اور خودداری سے عاری، اجزائے حکومت بن جائیں اور آرام طلبی، خانہ جنگیاں، خودغرضیاں سلطنت کی جزواعلیٰ ہوجائیں، تو ایسے بکھرے یوئے شیرازہ کا درست کرنا لذريق جیسی معمولی ہستی سے ممکن نہ تھا۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

الفونسو سوم کی کرانکل کے مطابق، لذريق تیئوڈیفرڈ کا بیٹا ہے، وہ خود بادشاہ چنداسوینت اور ایک عورت رکولی کا بیٹتا تھا۔ لذريق کی صحیح تاریخ پیدائش نامعلوم ہے لیکن شاید وہ 687ء کے بعد پیدا ہوا ہو، یہ اندازہ اس کے والد کی شادی سے کیا گیا، جو ایھوں نے قرطبہ جلاوطنی کے بعد کی، ان کے بعد جانشینی بادشاہ ایجیکا کے پاس آئی۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اس کو انگریزی میں راڈرک کہتے ہیں،اور یہ اندلس اور گوتھ خاندان کا آخری بادشاہ تھا۔
  2. کولن، ویزگوتک-ص-136