مازمان
Appearance
مازم کا لغوی معنی و مطلب دو چیزوں کے درمیان تنگ مقام ہے خواہ دو پہاڑوں کے درمیان یا کسی وادی کے درمیان ہو۔
مازم تنگ راہ کو کہتے ہیں وادی کے تنگ راستہ کو مأزم کہا جاتا ہے، اسے دونوں کناروں کی وجہ سے لفظاً تثنیہ استعمال کیا جاتا ہے اور مأزمان بولا جاتا ہے۔[1]
وہ جگہ جو مشعرالحرام اور عرفہ کے درمیان واقع ہے مأزمان سے موسوم ہے، امام اصمعی نے فرمایا:روایت میں وارد المازم مزدلفہ اور عرفہ کے درمیان ایک تنگ راستہ ہے۔
المازمان درحقیقت مزدلفہ اور عرفہ کے درمیان فاصل تنگ راستہ کا نام ہے۔ جو نہ مزدلفہ کا حصہ ہے نہ وہ عرفات کا حصہ ہے۔[2]