مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/Flow پر موضوع

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اسلام علیکم۔

میں آپ کی توجہ کی ایک صارف کیطرف لانا چاہتا ہوں جس نے میرے ترامیم کو بلا وجہ رد کیا ہے۔ ان کا نام ہے صارف:اقبال کا شاہین اور انہوں نے ایک کئی مرتبہ "اسلامی" لفظ کو مٹا کر "قادیانی" سے بدل دیا (صفحہ ایم ٹی اے گھانا) اور ایک صفحہ مکمل طور پر ختم کر دیا (صفحہ مسجد مہدی)۔ یہ دونوں باتیں ویکی پیڈیا کے اصول کے باخلاف ہیں۔ میں آپ سے گذارش کرتا ہوں کہ اس پہ کوئی تنقید یا کاروائی کی جائے۔

شکریہ۔

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اسلام وہ ہے جس میں ختم نبوت کا واضح اعلان کیا گیا تھا۔ ختم نبوت کے خلاف عمل پیرا سارے مذاہب اسلام نہیں ہیں، خواہ وہ اپنا نام اسلام رکھیں۔ جب پوری دنیاے اردو اور دنیاے اسلام قادیانیوں کو قادیانی/احمدی لکھتی اور بولتی ہے تو ویکیپیڈیا کا کون سا اصول اسلامی کو قادیانی سے بدلنے سے روکتا ہے؟ "ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے" کا ایک واضح اصول یاد رکھیے کہ یہ دائرۃ المعارف ہے، ضروری نہیں کہ یہاں ہر شے اور ہر لکھی ہوئی بات آپ کے مزاج و مذاق کے مطابق ہو۔ یہاں قبول عام کا سکہ چلتا ہے۔ اردو دنیا میں قادیانیوں کو مسلمان اور ان کے مذہب کو اسلام نہیں کہا جاتا۔

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جواب کیلئے شکریہ۔ ویکی پیڈیا نہ تو یہ طے کرنے آیا ہے کہ کون مسلمان ہے، نہ ہے اپنی طرف سے ختم نبوت کے حوالے سے کوئی فیصلہ سنانے آیا ہے۔ "اقبال" صاحب نے میرے دو صفحہ بلا وجہ اُڑا دیئے تھے: مسجد مہدی اور مسجد انوار۔ اس کا جواز آپ کیا پیش کر سکتے ہیں؟ اس سے "دنیائے اردو" کا کوئی تعلق نہیں۔


احمدی (نا کہ "قادیانی") عقاید کا در گزر یا اُس کی تنقید کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ جب ان عمارتوں کو مسجد ہی کہلایا گیا ہے،چاہیں آپ اس بات سے متفق ہوں یا نہ ہوں، تو انکو مسجد ہی کہلایا جائے گا۔ مسجد سیدنا محمود کا نام ہی واقعتاً "سیدنا محمود" ہے، لیکن اقبال صاحب کو "سیدنا" لفظ سے بہت تکلیف ہوئی جس کے نتیجہ میں اُنہوں نے اس لفظ کو عنوان سے مٹا دیا۔ اسی طرح انہوں نے کبابیر اور ایم ٹی اے گھانا پہ بھی قسم کی تبدیلیاں ظاہر کیں۔


یہ تو سراسر غلط ہے جناب۔

اقبال کا شاہین (تبادلۂ خیالشراکتیں)

HolyArtThou صاحب نے مسجد انوار اور مسجد مہدی کے حوالےسے اعتراض کیا ہے کہ میں نے "بلاوجہ" اڑا دیے ہیں۔ تو جناب ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ میں نے ساتھ وجہ بھی بتائی تھی۔ جو کے دوبارہ میں انکی معلومات کے لئے نیچے درج کر رہا ہوں:

"کسی بھی دوسرے ویکی پر غیر موجود۔ غیر مستند مضمون"

اگر یہ مستند مضامین ہیں، تو پہلے انگریزی ، عبرانی یا عربی ویکیپیڈیا پر یہ بنائیں ۔۔

اور دوسرا اعتراض "مسجد سیدنا محمود" کے حوالے سے کیا کہ مجھے"سیدنا" لفظ سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ تو جناب مجھے "سیدنا" لفظ سے کوئی "تکلیف" نہیں ہوئی بلکہ میں نے اس لئے اس کا نام مسجد محمود کیا ہے کیونکہ دوسرے تمام ویکیوں پر یہی نام معروف ہے چاہے وہ عربی ویکی ہو ، عبرانی ہو، مصری ہو یا انگریزی ہو۔

اگر مسجد کا نام "واقعتاً" مسجد محمود ہے تو پہلے دوسرے متعلقہ ویکیوں خصوصاً انگریزی یا عربی ویکی پر اس کا نام "مسجد سیدنا محمود" کرائیں۔

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Aafi (تبادلۂ خیالشراکتیں)

انگریزی ویکیپیڈیا یا دیگر ویکیوں پر پہلے مضامین بنانے کی صلاح فضول ہے۔ کسی بھی عنوان میں القاب کا استعمال یقینا درست نہیں ہے لیکن مواد کے تنازعات کے حوالے سے یہ کہنا کہ پہلے دیگر ویکیوں پر دیکھیں، یہ درست نہیں۔ مواد پر تبصرہ کریں۔ حوالہ جات پر تبصرہ کریں۔ اردو ویکیپیڈیا پر تبصرہ کریں۔ دیگر ویکیوں کی طرف اشارہ مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ اگر آپ دونوں یوں ہی ایک دوسرے کی ترامیم رد کرتے رہیں گے تو یہ ایک خوش آیند عمل نہیں ہوسکتا۔ میں نے ابھی شاہین صاحب کی ترمیم اسی وجہ سے رد کی ہے۔

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

@اقبال کا شاہین: صاحب۔ زرا واضح کر دیجیئے گا کہ کہاں لکھا ہے کہ اردو ویکی پہ نیا مضمون شامل کرنے سے پہلے یہ بات طے ہونا ضروری ہے کہ دوسری ویکیز پر موضوع کا مضمون ہونا لازمی ہے؟ میرے دونوں مضامین (یعنی مسجد انوار اور مسجد مہدی) میں قابلِ اعتماد حوالے موجود تھے، نہ ہی کوئی شک ہے کہ یہ مساجد واقعی میں موجود ہیں۔ سچ بتاؤں تو یہ فضول باتیں ہے۔ اور مسجد سیدنا محمود کے حوالے سے آپ کو یہ بھی بتا دوں کہ لازمی نہیں کہ کوئی چیز یا شے محض ایک نام سے معروف ہو۔ عین ممکن ہے کہ کسی مضمون کو بیشتر ناموں سے جانا جائے۔ HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:54، 3 جنوری 2024ء (م ع و)

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اگر آپ کو حوالوں کے کوئی مسئلہ ہے تو اپنے اعتراض ظاہر کر دیجیئے میں دوسرے حوالے پیش کر دوں گا۔ لیکن بلا وجہ، بات بغیر طے ہوئے، میرے ترامیم، یا مضامین کو نہ مٹایئے گا۔ HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:56، 3 جنوری 2024ء (م ع و)