موفیدہ بورقیبہ
موفیدہ بورقیبہ | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Moufida Bourguiba) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (فرانسیسی میں: Mathilde Clémence Lorain)[1] |
پیدائش | 24 جنوری 1890ء [1] سینٹ-موڑ-دس-فوسسس [1] |
وفات | 15 نومبر 1976ء (86 سال) منستیر، تیونس |
شہریت | فرانس فرانسیسی زیر حمایت تونس (–20 مارچ 1956) تونس (20 مارچ 1956–) |
شریک حیات | حبیب بورقیبہ |
اولاد | حبیب بورقیبہ جونیئر |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی |
درستی - ترمیم |
موفیدہ بورقیبہ (24 جنوری 1890ء - 15 نومبر 1976ء) تیونس کے صدر حبیب بورگیبا کی پہلی بیوی اور 1957ء سے 1961ء تک تیونس کی پہلی خاتون اول تھیں۔وہ فرانس سے تیونس کی آزادی حاصل کرنے کے لیے حبیب بورگیبا کی طویل جدوجہد میں ایک سرگرم کارکن کے طور پر خود کو منوانے مہیں کامیاب رہی تھیں اور اسی لیے ملک کی قدیم نسل کے قوم پرستوں میں ان کا بہت احترام تھا۔ حبیب بورگیبا نے اسے 1961ء میں طلاق دے دی اور دوبارہ شادی کر لی، لیکن وہ قریبی دوست رہے۔ ان کا اور حبیب بورگیبا کا ایک بیٹا حبیب جونیئر تھا، جو امریکا میں تیونس کے سفیر اور وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔[2]
تعارف
[ترمیم]میتھیلڈ لورین فرانس میں 1890ء میں سینٹ-موڑ-دس-فوسسس ، ول-دو-مارن میں پیدا ہوئیں۔ اس نے ایک فرانسیسی افسر کرنل لی فراس سے شادی کی جو 11 نومبر 1918ء کو پہلی جنگ عظیم کے بالکل آخر میں مارا گیا تھا۔ اس کی ملاقات حبیب بورگیبا سے 1925ء میں اس وقت ہوئی جب وہ پیرس یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ان کا اکلوتا بیٹا حبیب اپریل 1927ء میں پیدا ہوا اور اگست 1927ء میں ان کی شادی ہوئی۔
آزادی کے بعد اس نے اسلام قبول کیا اور 25 اکتوبر 1958ء کو "موفیدہ" کا نام اپنایا۔اس کو کئی اعزازات سے نوازا لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے صرف اس کے اور اس کے ملک کے لیے کام کیا۔ جوڑے کے درمیان 1961ء میں طلاق ہوئی۔اس کے شوہر حبیب بورگیبانے وسیلہ بن عمار سے دوسری شادی کی
انتقال
[ترمیم]ان کا انتقال 1976ء میں موناستیر میں ہوا۔جب اس کے شوہر نے اسے گرینڈ کارڈن آف دی آرڈر آف انڈیپنڈنس اور آرڈر آف میرٹ سے سجایا، تو اس نے سادگی سے جواب دیا: "میں نے جو کچھ کیا، وہ میں نے تمھارے اور تمھارے ملک کے لیے کیا۔" 1961ء میں اپنی طلاق کے بعد، موفیدہ نے موناستیر میں وقت گزارا اسے وفات کے بعد 1976ء میں ٰحبیب بورگیبا کے تعمیر کردہ شاندار مقبرے میں دفن کیا گیا۔[3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ https://archives.valdemarne.fr/ark:71138/s005c18fe3f43c86/5c18fe444bfb2.fiche=arko_fiche_62e10e75b9e54.moteur=arko_default_6303325b22a2d — اخذ شدہ بتاریخ: 26 فروری 2023
- ↑ https://www.nytimes.com/1976/11/15/archives/moufida-bourguiba.html
- ↑ https://levieuxsaintmaur.fr/dossiers-vieux-saint-maur/biographies/165-bourguiba.html