مونیکا بیدی
مونیکا بیدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 جنوری 1975ء (49 سال) ہوشیارپور |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
مونیکا بیدی (پیدائش 18 جنوری 1975) ایک بھارتی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان ہیں۔ انھوں نے 1990 کی دہائی کے وسط میں ہندی فلموں سے آغاز کیا تھا اور ان کے قابل ذکر کام میں پیار عشق اور محبت اور جوڑ ی نمبر 1 (دونوں 2001) شامل ہیں۔ وہ بگ باس 2 میں حصہ لینے کے بعد 2013 سے 2014 تکاسٹار پلس سرسوتی چندرا میں گومان کور ویاس کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں۔
مونیکا بیدی پنجابی ہیں اور ان کی پیدائش پریم کمار بیدی اور شکونتلا بیدی کے گھر ، گاؤں چوبیوال ، ضلع ہوشیار پور ، پنجاب میں ہوئی تھی ۔ اس کے والدین 1979 میں ڈورمین ، ناروے چلے گئے تھے۔ ہندوستان میں گریجویشن کے اختتام پر ، انھوں نے ادب پڑھنے کے لیے برطانیہ کیآکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ بیک وقت ، اداکاری کی تعلیم 1995 میں دہلی یونیورسٹی سے مکمل کی۔ [1]
ابو سالم کے ساتھ تعلقات
[ترمیم]انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم کی محبوبہ۔ اور بالی وڈ کی ماڈل اور فلمی ہیروئن مونیکا نے اپنا فلمی کریئر کا آغاز بالی ووڈ میں بی اور سی گریڈ کی فلموں سے کیا تھا لیکن اچانک وہ ایک بڑی اداکارہ کے طور پر اس وقت رونما ہوئی جب وہ ابوسالم کی دوست بن گئیں اور بظاہر ابو سالم کے ہی دباؤ میں انہيں فلم ’جوڑی نمبر ون‘ میں سنجے دت کی ہیرؤین کا کردار دیا گيا۔
ستمبر 2002 میں پرتگال [2]میں ابو سالم کے ساتھ جعلی کاغذات پر داخلے کی وجہ سے گرفتار ہوئیں [3][4]۔ مونیکا کو حیدرآباد میں گيارہ نومبر دو ہزار پانچ میں لایا گيا اور سی بی آئی کی ایک عدالت نے انہيں ستمبر دو ہزار چھ میں پانچ برس کی سزا سنائی لیکن ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو کم کرکے تین سال کر دی۔ اس کے بعد وہ سپریم کورٹ گئیں ا ور وہاں سے ان کو ضمانت مل گئی لیکن ان کے خلاف بھوپال میں ایک دیگر مقدمہ ہونے کے سبب ان کی رہائی ممکن نہيں ہو سکی۔ بھوپال کی عدالت سے ثبوتوں کی کمی کے سبب بری ہونے کے بعدان کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔
فلمیں
[ترمیم]- میں تیرا عاشق
- تاج محل
- سرکشا
- عاشق مستانے
- کھلونا
- اک پھول تین کانٹے
- جیو شان سے
- ترچھی ٹوپی والے
- زنجیر
- کالی چرن
- سکندر سڑک کا
- جانم سمجھا کرو
- اسپیڈ ڈانسر
- جوڑی نمبر 1
- پیار عشق اور محبت
- رومیو رانجھا
- بندوقاں
ٹی وی
[ترمیم]سال | عنوان | کردار |
---|---|---|
2008 | بگ باس 2 | خود |
2009 | جھلک دکھلا جا 3 | خود |
2010 | دل جیٹیگی دیسی لڑکی 1 | خود |
2013–14 | سرسوتیچندرا | گومن لکشمنندین ویاس |
2015 | بندھن | نارائن دیشپانڈے |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The tale of Monica Bedi"۔ Times of India۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2013
- ↑ "जेलर पर लगा था इस एक्ट्रेस के बाथरूम में कैमरे लगाने के आरोप, अंडरवर्ल्ड डॉन से भी जुड़ा नाम"۔ Rajasthan Patrika (بزبان ہندی)۔ 19 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2021
- ↑ Aneesha Bedi (3 July 2015)۔ "I am happy for him, says Abu Salem's ex-partner Monica Bedi on his impending marriage"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 13 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2021
- ↑ Vinay Kumar (29 November 2003)۔ "Abu Salem, Monica Bedi sentenced to jail in Portugal"۔ The Hindu۔ 07 دسمبر 2003 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2012
- ہندی زبان کے حوالوں پر مشتمل صفحات
- 1975ء کی پیدائشیں
- 18 جنوری کی پیدائشیں
- بقید حیات شخصیات
- بگ باس کے شرکا
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- ہوشیار پور کےلوگ
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- پنجابی سنیما کی اداکارائیں
- ضلع ہوشیارپور کی شخصیات
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں
- بنگالی سنیما کی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- پنجابی شخصیات