مندرجات کا رخ کریں

چڑھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چِڑھ (انگریزی: Irritability) کسی جان دار اور ذی حیات میں یعنی انسانوں اور جانوروں میں وہ صلاحیت ہے جس سے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔[1] جہاں تک لوگوں کے جذبات کی بات ہے، چڑھ یا جیسا کہ فعل کی شکل میں چِڑھنَا مستعمل ہے، جو لوگوں کے برتاؤ اور خود کے ماحول پر کسی شخص کے رد عمل کا اظہار ہے۔ یہ اظہار دماغی صحت یا ماحول کے اثرات کے حساب سے کسی کو غیر آرام دہ یا ناقابل قبول کیفیت سے دو چار کر سکتا یے۔[2]

استعمالات

[ترمیم]
  • بھارت میں کووڈ 19 کے واقعات کے رو نما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کوشش الیکٹرونک میڈیا میں کی گئی کہ ملک کے مسلمانوں سے نفرت پھیلائی جائے اور لوگ ان سے چڑھنے لگے۔ دہلی کے نظام الدین مرکز میں ہوئے تبلیغی جماعت کے ایک اجتماع کے بہانے مسلمانوں کو کورونا بم اور ان کی نقل و حرکت کو کورونا جہاد کا نام دیا گیا۔ اس سلسلے میں آج تک، زی نیوز، نیٹ ورک 18 اور انڈیا ٹوڈے کے نام منظر عام پر بہ طور خاص آئے۔ انڈیا ٹو ڈے کے مشہور صحافی راہل کنول نے مدرسہ ہاٹ سپاٹ کے نام سے مسلمانوں کے خلاف ایک شو کیا تھا۔[3]
  • اپنے ارد گرد کے ماحول سے چڑھنے کے بارے میں ایک خاتون فلمی شائقہ نے ارجن کپور سے کہا کہ 'تم اپنے والد کی دوسری بیوی (سری دیوی) سے نفرت کرتے تھے اور خود اپنے سے بڑی عمر اور ایک سولہ سال کے بچے کی ماں (ملائکہ اروڑا) کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہو یہ تو دوہرا معیار ہے۔' اس کے جواب میں ارجن نے انتہائی سمجھ داری سے کہا 'میں کسی سے چڑھتا نہیں، اگر ایسا ہوتا تو میں اپنے والد (بونی کپور) اور بہنوں (جس میں ادارہ جانہوی کپور اور ایک بہن خوشی کپور شامل ہیں) کے شانہ بشانہ نہ کھڑا ہوتا۔ دوسروں کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنا بہت آسان ہوتا ہے، براہ کرم ماحول خراب نہ کریں۔'[4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Venes D (2013)۔ Taber's Cyclopedic Medical Dictionary۔ Philadelphia, Pennsylvania: F.A. Davis Company۔ ISBN 978-0-8036-2977-6 
  2. Pablo Vidal-Ribas، Melissa A. Brotman، Isabel Valdivieso، Ellen Leibenluft، Argyris Stringaris (2016)۔ "The Status of Irritability in Psychiatry: A Conceptual and Quantitative Review"۔ Journal of the American Academy of Child & Adolescent Psychiatry۔ 55 (7): 556–570۔ ISSN 0890-8567۔ PMC 4927461Freely accessible۔ PMID 27343883۔ doi:10.1016/j.jaac.2016.04.014 
  3. کورونا کا روپ دھارے انڈین شہری وبا کے خلاف آگاہی پھیلانے کے مشن پر
  4. شوبز ڈائری: ’میں کسی سے نفرت نہیں کرتا، ماحول خراب نہ کریں‘