کاجل
لفظی معنی[ترمیم]
چراغ کا دھواں جو ٹھیکرے یا کسی چیز پر پار کر آنکھ میں لگاتے یا چکنا کر کے اس کام کے واسطے ڈبیا میں رکھ چھوڑتے ہیں۔[1]
کاجل پر ایک دوہا[ترمیم]
کاجل ڈالوں کرکرا اور سرمہ دیا نہ جائے | ||
ان نین میں پی بسے دوجا کون سمائے |
کاجل پر ناسخ کا ایک شعر[ترمیم]
ہجر جاناں میں نہیں ظلمت سے کم نورِ سحر | ||
دیدہء سیارہ و ثابت میں کاجل ہو گیا |
کاجل پر کہاوتیں[ترمیم]
- کاجل کی کوٹھڑی میں دھبے کا ڈر
- کاجل کی کنلوٹی اور پھولوں کا سنگار
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ فرہنگ آصفیہ، جلد دوم، ص1504۔