کمال الدین بنی ہانی
Appearance
کمال الدین بنی ہانی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: كمال الدين بني هاني) | |||||||
جامعہ ہاشمیہ نویں صدر | |||||||
آغاز منصب 2011 | |||||||
نائب صدر | Shaher rababeh, Ali El karmi. | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 دسمبر 1958ء (66 سال) اربد |
||||||
شہریت | اردن | ||||||
اولاد | three daughters: Bayan, Dana, and Salar and two sons: Mohammed and Ahmad. | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ لیڈز جامعہ بغداد |
||||||
پیشہ | اکیڈمک | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
کمال الدین بنی ہانی اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شکم امعائی سرجن ہیں جنہیں 7 فروری 2012ء کو شاہی فرمان کے ذریعہ جامعہ ہاشمیہ کا صدر مقرر کیا گیا۔ قبل ازیں 24 اکتوبر 2011ء سے وہ اسی جامعہ کے نائب صدر تھے۔ جامعہ ہاشمیہ کی انتظامیہ سے منسلک ہونے سے قبل وہ اس کے شعبہ طب کے سابق صدر نیز ستمبر 2008ء سے اکتوبر 2010ء تک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اردن کے شعبہ طب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔[1]
تعلیمی لیاقتیں
[ترمیم]کمال الدین سنہ 1984ء میں عراق کی بغداد یونیورسٹی کے طبیہ کالج سے فارغ ہوئے۔ سنہ 1992ء میں انھوں نے مملکت متحدہ کے رایل کالج آف فزیشیئنز اینڈ سرجنز آف گلاسگو سے تعلیم مکمل کی اور بعد ازاں سنہ 2002ء میں لیڈز یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[2]
اعزازات
[ترمیم]- سنہ 2006ء میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اردن کی جانب سے بہترین مربی کا اعزاز
- سنہ 2005 اور 2006ء میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اردن کے شعبہ طب کے بہترین محقق کا اعزاز
- اپریل 2009ء میں کمال الدین کی سائنسی خدمات کے اعتراف میں انھیں الزویر سے اسکوپس اعزاز دیا دیا گیا۔
- سنہ 2009ء ہی میں طب اور صحت کے میدان میں گراں قدر خدمات کی بنا پر انھیں مارکویس ہوز ہو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
- سنہ 2011ء میں ڈاکٹر نبیہ معمر اعزاز برائے ممتاز ماہر طب
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Hashemite university official website, administration آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hu.edu.jo (Error: unknown archive URL)۔
- ↑ Kamal Bani Hani – Official page at Hashemite University official website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ staff.hu.edu.jo (Error: unknown archive URL)۔
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر کمال الدین بنی ہانی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- کمال الدین بنی ہانی کا شائع شدہ تحقیقی مقالہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ staff.hu.edu.jo (Error: unknown archive URL)
- Personal page on NCBI