گارو زبان
گارو زبان | |
---|---|
A·chik (আ·চিক) | |
مقامی | بھارت اور بنگلہ دیش |
علاقہ | میگھالیہ، آسام، بنگلہ دیش |
نسلیت | گارو |
مقامی متکلمین | 1,145,323 (2011)[1] |
چینی۔تبتی
| |
لہجے |
|
Bengali-Assamese script، لاطینی رسم الخط | |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | grt |
گلوٹولاگ | garo1247 [2] |
گارو زبان (انگریزی: Garo language) (گارو زبان میں:اے-چک) چینی تبتی زبانوں میں ایک زبان ہے جو میگھالیہ کے گارو پہاڑی علاقوں اور آسام کے کچھ علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ تریپورہ کے بہت کم لوگ اور پروسی بنگلہ دیش میں بھی اس کے بولنے والے مل جاتے ہیں۔ بھارت میں مردم شماری۔ 2001ء کے مطابق غارو زبان کے بولنے والوں کی تعداد بھارت میں 889,000 اور بنگلہ دیش میں 130,000 تھی۔
جغرافیائی تقسیم
[ترمیم]ایتھنولوگ نے گارو زبان کی مندرجہ ذیل جغرافیائی تقسیم کی ہے۔
- میگھالیہ- گارو پہاڑی علاقہ،
- آسام- گوالپارا ضلع، کامروپ ضلع اور کاربی آنگلونگ ضلع
- ناگا لینڈ- کوہیما ضلع
- تریپورہ- جنوبی تری پورہ ضلع، ادے پور سب ڈویزن
- تریپورہ- شمالی تری پورہ ضلع، کمال پور اور کیلاشر سب ڈویزن
- تریپورہ- مغربی تری پورہ ضلع، صدر سب ڈویزن
- مغربی بنگال-ضلع کوچ بہار، ضلع جلپائیگڑی
لسانی التحاق
[ترمیم]گارو زبان چینی تبتی زبانوں کی شاخ بوڑو گارو کی ذیلی شاخ ہے جس میں چینی زبانوں کا بہت اثر پایا جاتا ہے۔ بوڑو-گارو زبانیں چینی-تبتی زبانوں کی سب سے زیادہ معیاری اور مشہور ذیلی شاخ ہے۔[3] س ذیلی لسانی خاندان میں بوڑو، کوبوروک، تیوا، دیوری، گارو، رابھا، اتونگ، روگا اور کوچ زبانیں آتی ہیں۔ یہ زبانیں ایک ہی خاندان ہونے کی مناسبت سے ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں اور کافی مماثل بھی ہیں۔ ایک ماہر آسانی سے ان زبانوں کے مابین مماثل الفاظ اور تعبیرات پو پہچان سکتا ہے۔
آرتھوگرافی اور خصوصیات
[ترمیم]19ویں صدی کے اواخر میں گارو قوم نے علم و ادب میں دلچسپی لینی شروع کردی اور اسی وجہ سے عیسائی مشنری کی ان پر نظر پڑی اور انھوں نے بنگالی رسم الخط استعمال کرتے ہوئے گارو زبان کے شمال مشرقہ لہجہ کو اے وی کہا۔
لہجے
[ترمیم]یہاں لہجہ کی ‘غیر رسمی طور صوتی قسم‘ سیاسی تعریف کی گئی ہے۔ گارو زبان کے لہجات میں اے وی (A·we)/Am·beng/A·beng، ماچی، دوال، چیسک،گنچینگ اور دیگر کئی لہجے شامل ہیں۔ مارک (2013:134–135) میں مندرجہ ذیل لہجات کو بلحاظ جغرافیائی تقسیم بیان گیا ہے۔[4]
- اتونگ- گارو پہاڑی سلسلہ کے جنوب مشرقی علاقوں اور دریائے سمسنگ کے آس پاس بولی جاتی ہے۔ اتونگ لہجہ کے بولنے والے زیادہ تر رونگسو، سیجو، رونگرو، اسیم، بدری اور چتمنگ گاؤں میں رہتے ہیں۔
- روگ- دریائے بوگائی کی وادی اور گارو پہاڑی کے جنوب وسطی علاقہ کے چھوٹے سے خطہ میں بولی جاتی ہے۔
- چیبوک- دریائے بوگائی کے اوپری علاقہ کی بولی
- می گام- گارو پہاڑی اور کھاسی پہاڑی کے درمیان میں کے علاقہ کا لہجہ
- اے-بینگ- دریائے بوگائی کے مغربی علاقہ سے لے کر رنگیرا پلاٹو کے شمالی اور مگربی علاقہ میں بولی جاتی ہے۔ اس کا علاقہ بہت وسیع ہے۔
- اے-وی- اگیا، گوالپارا، دورانگ، انجوں گا اور کامروپ کے سرحدی علاقہ تک بولی جاتی ہے۔
- متا بینگ-اربیلا پلاتو کا لہجہ
- گارا گانچنگ- گارو پہاڑی کے جنوبی علاقہ کا لہجہ۔
- دوال- سباری، کپاسیپارا اور درنگ ندی کے دیگر علاقہ کا لہجہ۔ اس کے علاوہ گارو پہاڑی کے دامن میں بھی رائج ہے۔
- ماچی دوال- ولیم نگر علاقہ کا لہجہ
- کامروپ- کامروپ ضلع کے گوہالکونا، ہاہیم، سانتیپور اور اوکیام کا لہجہ۔
فونولوجی
[ترمیم]بوڑو گارو زبانوں کی تقریباً تمام ذیلی شاخیں اور زبانیں لہجوں میں ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں مگر گارو زبان حیرت انگیز طور پر اس سلسلہ میں مستثنی ہے۔ اس میں وقف مزمار کا استعمامل بہت خوبصورت طریقے سے اور بکثرت ہوتا ہے۔[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Statement 1: Abstract of speakers' strength of languages and mother tongues – 2011"۔ www.censusindia.gov.in۔ Office of the Registrar General & Census Commissioner, India۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولائی 2018
- ↑ ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Garo"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری
- ↑ (Joseph and Burling 2006: 1)
- ↑ Marak, D. 2013. "Linguistic Ecology of Garo." In Singh, Shailendra Kumar (ed)۔ Linguistic Ecology of Meghalaya۔ Guwahati: EBH Publishers. آئی ایس بی این 978-93-80261-96-6
- ↑ Wood, Daniel Cody. 2008. An Initial Reconstruction of Proto-Boro-Garo۔ M.A. Thesis, University of Oregon. pg 22