مندرجات کا رخ کریں

ہاجکن سیالومہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہاجکن سیالومہ
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
سیالہ عقد (lymph nodes) کا ایک اختبارِ اِختِزاع (biopsy) جس میں سیالومہ کے خلیات دیکھے جا سکتے ہیں۔
اکڈ-10 C81.
اکڈ-9 201
اکڈ-اورام: 9650/3-9667/3
معطیات 5973
میڈلائین 000580
ایمیڈ med/1022 
عنوانات D006689

ہاجکن سیالومہ (Hodgkin's lymphoma) کو مرضِ ہاجکن بھی کہا جاتا ہے اور یہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک قسم کا سیالومہ (lymphoma) ہوتا ہے جس کو اسے سب سے پہلے 1832ء میں بیان کرنے والے Tomas Hodgkin کے نام پر ہاجکن سیالومہ کہا جاتا ہے۔ جبکہ سیالومہ، ایک ایسے نفاخ (neoplasm) کو کہا جاتا ہے کہ جو سیالویات (lymphocytes) نامی خون کے خلیات میں نمودار ہوتا ہے اور اسی نفاخ ہونے کی بنیاد پر اس بیماری کو سرطان کی ایک قسم میں شمار کیا جاتا ہے۔ سیالومہ کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ لفظ سیالویہ سے سیال اور سرطان کا لاحقہ ومہ لگا کر سیالومہ بنتا ہے، انگریزی میں بھی اسی وجہ تسمیہ سے lymphocyte سے lymph اور سرطان کا لاحقہ oma لگا کر lymphoma کہا جاتا ہے۔