ابوالہول
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جیزہ میں عظیم ابوالہول، پس منظر میں خوفو کے اہرام |
|
| علم الاساطیر | یوریشیائی |
|---|---|
| گروہ بندی | افسانوی مخلوق |
| ذیلی گروہ بندی | علم الاساطیری مخلوق |
| مشابہ مخلوق | گرفن |
مصر کے آثار قدیمہ میں ابوالہول (Sphinx) بہت مشہور ہے۔ یہ جیزہ کے علاقے میں ہے۔ اس کی لمبائی 189فٹ اور اونچائی 65فٹ کے قریب ہے۔ دور سے دیکھیں تو پہاڑ سا نظر آتا ہے۔ یہ مجسمہ تقریباً تین ہزار سال قبل مسیح ایک بڑی چٹان کو تراش کر بنایا گیا تھا۔ اس کے پنجے اور دھڑ شیر کے ہیں اور سر انسان کا۔ سورج دیوتا کی حیثیت سے اس کی پوجا بھی کی جاتی تھی۔ امتداد زمانہ سے اس کی صورت بگڑ گئی ہے۔ ڈاڑھی اور ناک ٹوٹ چکی ہےاور اس کا وہ پروقار تبسم جس کا ذکر قدیم سیاحوں نے کیا ہے ناپید ہوچکا ہے۔ اب یہ ایک ہیبت ناک منظر پیش کرتا ہے۔ اسی وجہ سے عربوں نے اس کا نام ابوالہول یعنی (خوف کا باپ) رکھ دیا ہے۔
| ویکیمیڈیا العام میں ابوالہول سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |