ابو العباس احمد دینوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابو العباس احمد اسود دینوریسلسلہ سہرودیہ کے ابتدائی اکابرین میں شمار کیے جاتے ہیں۔

نام[ترمیم]

ان کا نام احمد اور کنیت ابو العباس تھی،آپ کے والد کا نام احمد تھا جو دینور کے رہنے والے تھے ممشاد دنیوری کے مرید تھے کئی دوسرے مشائخ سے بھی فیض حاصل کیا تھا۔ نیشاپور، ترمذ اور سمرقند میں مختلف اوقات رہے زیادہ تر زندگی سمرقند میں گزاری سینکڑوں طالبان حق کی تربیت کی اور وہیں پر انتقال فرمایا

حصول تصوف[ترمیم]

آپ یوسف بن الحسین کی صحبت میں رہےعبداللہ خراز جویری اورابن عطار روئم کے ساتھ بھی رہےمحمد احمد ابوبکر وراق کے شاگرد تھے۔ ان سے ایک روایت فردوسیہ ب رہانیہ سلسلہ میں عبد اللہ بن سعدالبکری کے فرزند شیخ محمد عمویہ تک پہنچی ہے[1]

وفات[ترمیم]

ان کی وفات کے سن میں کافی اختلاف ہے صاحب نفحات الانس کے مطابق 340ھ سفینۃ الاولیاء کے مطابق 367ھ اور تذکرۃ الاقطاب کے مطابق 366ھ ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. یادگار سہروردیہ،ابو الفیض قلندر علی سہرردی،صفحہ 95،حسیب خاور سہروردی لاہور
  2. خزینۃ الاصفیاءجلدچہارم، غلام سرور لاہوری،صفحہ 16 مکتبہ نبویہ لاہور
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔