التامیرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
التامیرا

التامیرا ہسپانیہ کا ایک تاریخی غار ہے جس میں زمانہ قبل از تاریخ کی انتہائی اہم پینٹنگز موجود ہیں۔ ان میں سے کئی پینٹنگز کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 14,500 سال پرانی ہیں۔ یہ تصویریں اُس زمانے کی ہیں، جب پتھر کا دور اپنے اِختتام کے قریب تھا۔ اِن نایاب فن پاروں میں انسان، جانور اور انسانی ہاتھ دکھائے گئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پینٹنگز شکار سے متعلقہ رسوم میں بھی استعمال کی جاتی ہوں گی۔ اقوامِ متحدہ کا تعلیم، سائنس اور ثقافت کا ادارہ یونیسکو التامیرا غار کو بین الاقوامی ورثہ قرار دے چکا ہے۔ انیسویں صدی کے اواخر میں دریافت ہونے والی اِس غار کو عام لوگوں کے لئے کئی مرتبہ بند کیا گیا کیونکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد اور اُن کی سانسوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے باعث تصویروں کو نقصان پہنچ رہا تھا۔