انگمار برگمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Ingmar Bergman

سوانح[ترمیم]

جدید سینما کے عظیم ہدایتکار۔14 جولائی سن 1918ء کو سویڈن میں Uppsala کے مقام پر پیدا ہونے والے بیرگمان بین الاقوامی سطح پر اپنی فلموں کی وجہ سے مشہور ہوئے لیکن وہ ایک مانے ہوئے اسٹیج ڈائریکٹر بھی تھے۔

شہرت[ترمیم]

وہ سب سے پہلے بین الاقوامی توجہ کا مرکز سن 1955ء میں بنے، جب اُن کی فلم Smiles of a Summer Night منظرِ عام پر آئی۔ یہ ایک مزاحیہ رومانی فلم تھی، جو Stephen Sondheim کے میوزیکل "A Little Night Music" سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔

مزید فلمیں[ترمیم]

"The Seventh Seal" سن 1957ء میں ریلیز ہوئی اور اِس نے نقادوں اور تماشائیوں دونوں سے زبردست داد وصول کی۔ یہ فلم قرونِ وُسطےٰ کے اُس تاریک دَور کی کہانی سناتی ہے، جب برسوں طاعون کی بیماری انسانوں پر مسلط رہی تھی۔ اِسی فلم میں وہ منظر بھی ہے، جسے سینما کی تاریخ کا شاید سب سے مشہور منظر کہا جا سکتا ہے۔ اِس میں ایک نواب کو موت کے کردار کے ساتھ بیٹھے شطرنج کھیلتے دکھایا گیا۔

اعزازات[ترمیم]

فرانس کے مشہورِ زمانہ Cannes فلمی میلے میں اُنہیں سن 1997ء میں اُن کی عمر بھر کی خدمات کے بدلے میں پام آف دا پامز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ہالی وُڈ نے اُن کی عمر بھر کی خدمات کا اعتراف سن 1970ء ہی میں اُنہیں آسکر ایوارڈ دیتے ہوئے کیا تھا۔

سن 1984ء میں اُن کی فلم "Fanny and Alexander" کو بہترین غیر ملکی فلم کے آسکر اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اُن کے کیرئر کی آخری فلم تھی، تاہم وہ آخری وقت تک تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔30 جولائی 2007 کو ان کا انتقال ہوا۔


بیرونی روابط[ترمیم]