باب:جاپان/Geography/Selected prefecture/13

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ٹوکیو کا پرچم

ٹوکیو (جاپانی: 東京 تلفظ: توکیو) جسے رسمیاً (یا باضابطہ) طور پر ، ام البلاد توکیو (جاپانی: 東京都 تلفظ: توکیو تُو) کہا جاتا ہے، جاپان کے 47 اقالیم (prefectures) میں سے ایک اور دارالخلافہ کی حیثیت کا حامل شہر ہے۔ اپنے وقوع کے لحاظ سے یہ شہر جاپان کے رئیسی جزیرے ہونشوُ پر مشرق کی جانب واقع ہے۔ آج کے توکیو کو 23 تحصیلوں (wards) میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر ایک کا انتظام ایک الگ شہر کے طور پر چلایا جاتا ہے اور اس اقلیمِ توکیو میں مشرق کی جانب وہ تمام علاقہ بھی شامل ہو جاتا ہے جسے تاریخی طور پر شہرِ توکیو کہا جاتا تھا۔ توکیو شہر کی آبادی ایک کروڑ بیس لاکھ سے تجاوز (12,790,000) کر چکی ہے، جو کہ جاپان کی کل آبادی (12 کروڑ) کا 10% بنتی ہے[1]۔ اس اقلیمِ توکیو کو اپنے گرد و نواح کے شہری علاقے یعنی چیبا ، کاناگاوا اور سائتاما کے اقالیم کے ساتھ ملا کر 3 کروڑ 50 لاکھ کی آبادی والا دنیا کا گنجان ترین ام البلاد اور 2005ء کی تعادل قوت خرید (purchasing power parity) کے مطابق دس کھرب سے زیادہ (US$1.191 trillion) GDP والی دنیا کی سب سے بڑی ام البلاد معیشت بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

  1. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ population نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔