بادشاہ (شطرنج)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
شطرنج کے کھیل میں بادشاہ کا مہرہ جو تختہ (شطرنج) پر استعمال ہوتا ہے۔
شطرنج کے مہرے
Chess kdt45.svg بادشاه Chess klt45.svg
Chess qdt45.svg وزیر Chess qlt45.svg
Chess rdt45.svg رخ Chess rlt45.svg
Chess bdt45.svg فیلہ Chess blt45.svg
Chess ndt45.svg گھوڑا Chess nlt45.svg
Chess pdt45.svg پیاده Chess plt45.svg


شطرنج کھیل میں بادشاہ یا شاہ (انگریزی: King) ( ،) سب سے بڑا اور اہم مہرہ ہے۔ اصل میں کھیل کی بنیاد ہی اس مہرے پر مشتمل ہے اور وہ ایسے کہ اس کھیل کا اختتام اس بادشاہ کے گھیرکر شہ مات کرنے پر مبنی ہوتا ہے۔ بادشاہ ہر طرف صرف ایک خانہ حرکت کرسکتا ہے اور وہ اپنے قریب والے خانہ میں موجود مخالف کھلاڑی کے کسی بھی بے سہارا مہرے کو ختم کرسکتا ہے۔

شہ اور مات[ترمیم]

شہ (check) : مخالف کھلاڑی کے بادشاہ کا اپنے (بادشاہ کے علاوہ دیگر) کسی بھی مہرے کی زد پہ لانا مخالف کے “بادشاہ کو شہ دینا“ کہلاتا ہے۔ جس کے بادشاہ کو شہ دی جاتی ہے تو اس کو یہ بات بتا دی جاتی ہے کہ بادشاہ کو چیک یا شہ دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے بادشاہ کو بچا سکے۔ تب اس کے لئے بادشاہ کو شہ سے بچانے والی چال چلنا ضروری ہے۔ جو دو طرح ہو سکتی ہے یا تو بادشاہ کو یوں حرکت دے کہ شہ سے نکل جائے یا پھر کوئی ایسی چال چلنا ضروری ہے جو بادشاہ کو شہ کی حالت سے نکال دے۔ بادشاہ کو شہ سےمحفوظ کرنے کے علاوہ کوئی چال نہیں چل سکتا اور اگر بادشاہ کو شہ سے نکالنا ممکن نہ ہو تو شہ مات ہو جاتی ہے۔ اور کھیل ختم ہو جاتی ہے شہ مات کرنے والا جیت جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دو اور صورتوں میں بھی کھیل ختم ہو جاتا ہے۔

  1. کسی کھلاڑی کا وقت ختم ہو جائے تو وہ ہار جاتا ہے۔ (لیکن اگر مخالف کھلاڑی کے پاس شہ مات کرنے کے لئے مہرے نہ ہوں تو کھیل برابر ہو جاتا ہے۔)
  2. کوئی ایک کھلاڑی ہار مان لے تو کھیل فوری طور پر ختم ہو جاتا ہے۔


پات (بغیر ہار جیت)[ترمیم]

کھیل کی دیگر خاتمی شکل یہ ہے کہ کسی بادشاہ کو بھی مات یا شہ مات نہ دی جا سکے۔ یا مخالف کھلاڑی کی باری ہو اور اس کے بادشاہ کو شہ نہ دی گئی ہو لیکن وہ کوئی بھی چال نہ چل سکے تو کھیل بغیر ہار جیت کے فیصلے کے برابر ختم ہو جاتی ہے۔ اس کو پات کہتے ہیں۔ اس کے دو صورتوں کے علاوہ پانچ اور حالتوں میں بھی کھیل برابر ہو سکتا ہے۔

  1. باہمی رضامندی سے کھیل برابر ختم کر دیا جائے۔
  2. ہو بہو تین یکساں صورت بغیر کسی فرق کے پیش آئے۔
  3. پچاس چالیں کوئی مہرہ پٹے بنا گزر جائیں۔
  4. جس کھلاڑی کا وقت ختم ہو جائے وہ ہار جاتا ہے لیکن اگر مخالف کھلاڑی کے پاس شہ مات کرنے کے لئے مہرے نہ ہوں تو کھیل برابر ہو جاتا ہے۔
  5. کسی ایک بادشاہ کو مسلسل شہ ہو رہی ہو اور اس تسلسل سے نکلنا کسی صورت ممکن نہ ہو۔

چالیں اور حرکت[ترمیم]

بادشاہ کی چالیں
Start of chess board.
e6 cross f6 cross g6 cross
e5 cross f5 white king g5 cross
e4 cross f4 cross g4 cross
End of chess board.

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]