پیادہ (شطرنج)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
شطرنج کا پیادہ یا سپاہی
شطرنج کے مہرے
Chess kdt45.svg بادشاه Chess klt45.svg
Chess qdt45.svg وزیر Chess qlt45.svg
Chess rdt45.svg رخ Chess rlt45.svg
Chess bdt45.svg فیلہ Chess blt45.svg
Chess ndt45.svg گھوڑا Chess nlt45.svg
Chess pdt45.svg پیاده Chess plt45.svg

پیادہ یا عام الفاظ میں جس کو سپاہی بھی کہا جاتا ہے (انگریزی: Pawn)، (یونیکوڈ سمبل:سفید:♙کالا:♟)، یہ شطرنج کے کھیل میں مہروں کی ایک قسم ہوتی ہے۔ ہر کھلاڑی کے پاس آٹھ پیادے ہوتے ہیں۔ اس طرح کھیل کی ابتداء میں تختہ شطرنج پر سولہ پیادے ہوتے ہیں۔
یہ اپنی پہلی حرکت دو خانے یا ایک خانہ آگے جاسکتے ہیں اور اس کے بعد صرف ایک خانہ آگے جا سکتے ہیں مگر واپس پیچھے مڑ نہیں سکتے۔

چال اور حرکتیں[ترمیم]

پیادہ صرف سیدھا جاتا ہے ، وہ دائیں بائیں اور ریبند نہیں گھوم سکتا لیکن اگر مخالف مہرہ اس کے آگے کے ترچھے دو خانوں میں ہو تو اس کو مار سکتا ہے پیادہ واپس پیچھے نہیں آسکتا۔ہر پیادہ اپنی پہلی چال میں ایک یا دو خانے یا قدم اور اس کے بعد صرف ایک خانہ حرکت کرسکتا ہے۔

پیادے کی چالیں
Start of chess board.
d8 white circle e8 cross f8 white circle
e7 white pawn
a5 white circle b5 cross c5 white circle
b4 white pawn f4 cross
e3 white circle f3 cross g3 white circle
f2 white pawn
End of chess board.
مثال برائے ترقی: پیادہ وزیر بن گیا (بائیں) اور en passant (دائیں)

ترقی[ترمیم]

پیادہ اگر آخری خانہ میں پہنچ جائے تو بادشاہ کے علاوہ کسی بھی مہرے میں ارتقاء پا جاتا ہے یعنی بڑے مہروں میں سے کسی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

پیادے کی انوکھی چال[ترمیم]

پیادے کی ایک انوکھی چال بھی ہے۔ جب پیادہ آدھی بساط سے گزر چکا ہو تو اگر مخالف پیادہ اپنی اسی چال میں دو خانے چل کر اس پیادے کے دائیں یا بائیں پہنچے تو اس کو ایک گھر واپس دھکیل کر مار سکتا ہے۔ یہ چال ان پسن (en passant) کہلاتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]