برٹنی مرفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
برٹنی مرفی

مشہور امریکی اداکارہ ۔ نومبر 1977کو پیدا ہوئیں۔ امریکی شہر نیو جرسی میں پلی بڑھی لیکن بعد میں وہ اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے لاس اینجلیز منتقل ہو گئیں۔ان کی پہلی ہی فلم (کلو لیس) ایک زبردست ہٹ ثابت ہوئی اور اس کے بعد ان کو ’8 مائل‘ میں اپنی اداکاری کے جوہردکھانے کا موقع ملا۔ فلم بینوں نے ان کی اداکاری کی بڑی پذیرائی کی۔’ہیپی فیٹ‘ جیسی اینیمیٹڈ فلموں میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔مرفی کی شادی برطانوی قلم کار سائمن مونجیک سے ہوئی دونوں میاں بیوی لاس اینجلیز میں مقیم رہے۔ دسمبر 2009 میں ان کی اچانک موت واقع ہو گئی ۔ پہلے پہل اس کو دل کا دورہ قرار دیا گیا مگر بعد میں رپورٹوں سے یہ معلوم ہوا کہ وہ شدید نمونیے کا شکار تھیں اور بروقت علاج نہ کرانے کے سبب ان کا 32 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔