بلال خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بلال خان
پیدائشپاکستان (1986-10-04) 4 اکتوبر 1986 (عمر 37 برس)
تعلقلاہور، پاکستان
اصنافراک, پاپ
پیشےگلوکار/سونگ رائٹر/اداکار
آلاتآواز، گٹار
سالہائے فعالیت2009-تاحال
متعلقہ کارروائیاںعاطف اسلم، روحیل حیات،کوک اسٹوڈیو، علی ظفر
قابل ذکر آلہ موسیقی
Black Acoustic Guitar Martin OOCXAE

بلال خان (انگریزی: Bilal Khan، (پیدائش بلال امجد خان, 4 اکتوبر 1986ء) ایک پاکستانی پاپ سنگر اور گیتکار (سانگ رائٹر: گانا لکھنے والا) ہے - انھوں نے اپنی پہلی البم امید 2009ء میں ریلیز کی- اس کے علاوہ "بچانا"، "تو کیا ہوا"، "لڑو مجھے " اور "متاعِ جاں " انفرادی (واحد) گانوں کے طور پر ریلیز کیے -[1]

2012ء میں بلال خان اپنی البم امید کے لیے گیارہویں لکس سٹائل ایوارڈز میں بہترین البم کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے - بلال خان نے لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز سے سیاسیات اور معاشیات میں بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے -[2][3]

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

ابتدائی پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

لمز یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کے دوران انھوں نے اپنا ایک گانا "بچانا" ریلیز کیا- جو ابتدائی طور پر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تاہم بعد میں یہ گانا پاکستان کے کئی میوزک چینلز پر بھی ریلیز کر دیا گیا- ایف ایم 103 پر ہونے والی ووٹنگ سے بلال خان کا یہ گانا 2010 کا بہترین گانا اور بلال خان خود بہترین گلوکار قرار پائے -[4] ان کا پہلا بین الاقوامی کانسرٹ کوالالمپور میں منعقد ہوا بعد میں انھوں نے برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں کانسرٹ کیاـ[5]

کوک اسٹوڈیو (2010 - 2011)[ترمیم]

بلال خان نے کوک اسٹوڈیو پاکستان (سیزن 4) میں "تو کیا ہوا" سمیت البم امید سے دو گانے گائے -[6] انھوں نے کوک اسٹوڈیو پاکستان سیزن 5 میں اپنی دوسری البم مکتوب سے دو گانے بشمول "لڑو مجھے " اور "تارے " گائے -[7]

پس پردہ گلوکاری[ترمیم]

بلال خان نے ہم ٹی وی کے دو ڈراموں "متاعِ جان" اور "روشن ستارہ" کے ٹائٹل سونگ گائے ان دونوں کے تخلیق کار وقار علی تھے - متاع جان کے ٹائٹل سونگ کو 12ویں لکس سٹائل ایوارڈ میں بہترین ٹائٹل سونگ کے لیے نامزد کیا گیا تھا-[8]

سپانسرشپ[ترمیم]

بلال خان نے لیوی کی طرف سے سٹرنگز بینڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے زوئے وکاجی کے ساتھ ایک گانا "انجانے " بھی گایا-وہ لیوی کی مہم گو فورتھ کے ماڈل بھی رہے -2011ء میں بلال خان نے عالمگیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گانا "دیکھا نہ تھا" گایا-[9]

اداکاری[ترمیم]

بلال خان نے ایک ٹیلی فلم "تمنا کی تمنا" میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں - اس ٹیلی فلم کیاسکرپٹ بشری انصاری نے لکھی ہے اور یہ ہم ٹی وی پر نشر کی گئی اس کی کاسٹ میں اداکارہ متھیرا اور صنم سعید بھی شامل تھیں، ٹیلی فلم کے ہدایتکار سراج الحق اور تخلیق کار مومنہ درید ہیں -[10]

ریکارڈ نامہ[ترمیم]

سال ٹائٹل
2011 امید[11]

امید[ترمیم]

ٹریک لسٹنگ
نمبر.عنوانطوالت
1."بچانا"03:36
2."تو کیا ہوا"04:41
3."لمحہ"04:19
4."میں آؤں گا"03:38
5."تارے"03:14
6."بندہ"04:39
7."تقدیر"03:31
8."کبھی غم نہ آئے"04:14

انفرادی[ترمیم]

  • دل میں
  • دیکھا نہ تھا
  • لگنے لگا
  • دو گھڑی

کوک اسٹوڈیو (پاکستان) سیزن 4[ترمیم]

  • تو کیا ہوا
  • لمحہ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ریاستہائے متحدہ امریکہ میں بلال خان کے ساتھ مختصراً (ملاقات)"۔ Express Tribune Newspaper۔ 20مئی 2012ء۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2012ء 
  2. Shahzaib Sheikh۔ "بلال خان کی اپنی اداکاری، لکس سٹائل ایوارڈ اور نئی البم پر گفتگو"۔ The News: Instep Today۔ 23 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014 
  3. "آپ کے خیال میں آپ اداکاری کرسکتے ہیں؟"۔ Express Tribune Newspaper۔ May 17, 2010۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2011 
  4. Maria Kari۔ "بلال خان:ایک انہونی کہانی"۔ KoolMuzone Blog۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2014 
  5. "بلال خان کوک اسٹوڈیو پر، ٹائٹل سونگز، تفریحی دورے اور بہت کچھ"۔ Dawn News - InPageMagazine۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014 
  6. "بلال خان:اس ہفتے کا سٹار"۔ Express Tribune۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014 
  7. "بلال خان ایک پرجوش سنگر"۔ The News - Instep Today۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014 
  8. Rafay Mahmood (12 February 2012)۔ "متاع جان: تصنیف کاری"۔ Express Tribune۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014 
  9. Cheero Franco (1 جون 2011)۔ "لیوی میوزک ریلیز"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014 
  10. Sher Khan (22 اگست 2012)۔ "بلال خان:اداکاری نے مجھے آرام دہ حلقہ (زندگی) سے باہر دھکیلا"۔ Express Tribune۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014 
  11. "امید - آئی ٹیونز البم"۔ iTunes۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014 

بیرونی روابط[ترمیم]