بنگش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

افغانوں کا ایک بھادر اور انتھائی خوبصورت قبیلہ ۔ وادی کوہاٹ سے کرم ایجنسی تک اس کی تین شاخیں بائے زئی ، میران زئی اور اسماعیل زئی ہے۔ یہ لوگ ہنگو اور کرم ایجنسی میں زیادہ آباد ہیں۔جبکہ اکثریت افغانستان کے صوبوں پکتیا , پکتیکا , غزنی اور کچھ خوست میں آباد ہیں۔ بنگش قبائیل کی سر زمین پہاڑی علاقہ رہی ہے۔ بنگش قبائیل خاندانی طور پر انتھای امیر ہیں۔مغلوں سے ان کی کئی لڑائیاں ہوئیں لیکن جب خوشحال خان خٹک اور مغلوں میں لڑائی ہوئی تو بنگشوں نے مغلوں کا ساتھ دیا جس کے باعث خوشحال خان خٹک ان سے ناراض ہو گیا ۔

تاریخ[ترمیم]

بنگش عرب قبیلے سے تعلق رکتھے ہیں۔جوکہ افغانستان میں آکر آباد ھو گئے۔ ( سید اسماعیل شاہ بنگش ) جوکہ بنگش قبائیل کا سردار تھا۔ وہ صحابی رسول( خالد بن ولید ) کا داماد تھا۔ جو انتھائی بہادر تھا۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

یہ قبیلہ بہت جابر تھا۔ جس کے خلاف اٹھتا اس کی بیخ کنی کر ڈالتا اس لیے بن کش (جڑ سے اکھاڑنے والا) کہلایا۔جبکہ کچھ مورخین کے مطابق بنگش کا مطلب ہیں ( شیر ) مرورِ زمانہ سے یہ لفظ بنگش ہو گیا۔

فرخ آباد کے نواب[ترمیم]

فرخ آباد کے بنگش قبیلہ سے تعلق رکھنے والے نوابوں نے اس علاقہ کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا جد امجد محمد خان بنگش تھا۔


زبان[ترمیم]

بنگش قبائیل سو فیصد پشتون ہیں۔ اس لیے انکی زبان بھی قندہاری لہجہ کی پشتو ہے۔ لیکن انکے پشتو کی ایک علیدہ پہچان ہے۔