بپاشا باسو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بپاشا باسو
 

معلومات شخصیت
پیدائش 7 جنوری 1979ء (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ گہرا بھورا  ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ  ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
شریک حیات کرن سنگھ گروور (2016–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی جان ابراہم (2002–2011)
دینو موریا (1996–2002)  ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ،  ماڈل[1]،  فلم اداکارہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی،  بنگلہ  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بپاشا باسو (ولادت: 7 جنوری 1979ء ) جو اپنے شادی شدہ نام بپاشا باسو سنگھ گروور سے بھی پہچانی جاتی ہیں،[3] ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ بنیادی طور پر ہندی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ تمل، تیلگو، بنگالی اور انگریزی فلموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ بپاشا باسو متعدد عزازات کی وصول کنندہ ہیں، جس میں ایک فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ خاص طور پر سنسنی خیزاور ڈراؤنی فلم صنفوں میں کام کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انھیں اکثر میڈیا میں جنسی علامت کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔

بپاشا باسو دہلی میں پیدا ہوئیں اور کولکتہ میں اس کی پرورش ہوئی ، انھوں نے 1996ء میں گودریج سنٹول سپر ماڈل مقابلہ جیتا اور بعد میں فیشن ماڈل کے طور پر کامیاب کیریئر کا حصول اختیار کیا۔ اس کے بعد انھیں فلمی کرداروں کے لیے پیش کش ملنا شروع ہو ا۔ انھوں نے سنسنی خیز فلم اجنبی (2001ء ) میں منفی کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا ، جس نے انھوں نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ جیتا۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

بپاشا باسو 7 جنوری 1979ء کو بھارت کے دہلی کے ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد، ہیرک ، ایک سول انجینئر تھے اور ان کی والدہ ، ممتا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ بپاشا کی ایک بڑی بہن ، بیڈیشا اور ایک چھوٹی بہن وجئے گیتا ہیں۔ دہلی میں، باسو آٹھ سال کی عمر تک ، نہرو پلیس کے قریب ایک رہائشی کالونی میں رہیں اور اپیجا ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔[4]

ذاتی زندگی[ترمیم]

بپاشا باسو 1996ء سے 2002ء تک اداکار ڈنو موریا اور 2002ء سے 2011ء تک جان ابراہم کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔ 2015ء میں، باسو نے فلم الون کے سیٹ پر شریک اداکار کرن سنگھ گروور سے ملاقات کی اور انھیں محبت ہو گئی۔ اس جوڑے نے 30 اپریل 2016ء کو شادی کر لی۔[5]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. FMD model ID: https://www.fashionmodeldirectory.com/models/bipasha_basu/ — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  2. FMD model ID: https://www.fashionmodeldirectory.com/models/bipasha_basu/
  3. "Bipasha Basu is now Bipasha Basu Singh Grover!"۔ 13 جون 2016۔ 21 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2016 
  4. "Bipasha Basu, a lady gunda"۔ The Times of India۔ 22 اکتوبر 2011۔ 7 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2011 
  5. "Bipasha Basu, Karan Singh Grover announce their marriage to get hitched on April 30"۔ Indian Express۔ 6 اپریل 2016۔ 10 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اپریل 2016 

بیرونی روابط[ترمیم]