توزیعِ احتمال
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
تَراكُمی |
cumulative |
کسی نمونہ فضا کے ذیلی مجموعات کو احتمال اس طرح سونپا جاتا ہے کہ احتمال کے مسلمات پورے ہوتے ہوں۔ تصادفی متغیر ایک دالہ ہوتا ہے، جو نمونہ فضا کو اصل اعداد میں لے جاتا ہے۔ تصادفی متغیر X کے کسی عدد x سے کم ہونے کے احتمال کو بطور ایک دالہ لکھا جاتا ہے،
اور اس دالہ
کو "تَراكُمی توزیعِ احتمال" کہا جاتا ہے۔ تَراكُمی توزیعِ احتمال مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے:
فہرست |
متفرد [ترمیم]
متفرد تصافی متغیر X کی احتمال کمیت دالہ
کسی بھی عدد x کے لیے یوں تعریف ہوتی ہے
یعنی
اس احتمال کے برابر ہے کہ تصادفی متغیر X کی قدر x بنے۔ یہاں S نمونہ فضا ہے، جو تصادفی متغیر X کا ساحہ ہے۔ غور کرو کہ
اب متفرد تصادفی متغیر X کی تَراكُمی توزیع احتمال دالہ یوں تعریف ہو گی
یعنی یہ احتمال کہ تصادفی متغیر X کی قدر x کے برابر یا اس سے کم ہو۔ غور کرو کہ
متفرد تصادفی متغیر X کے لیے اس کے "احتمال کمیت دالہ"
، اور "تَراكُمی توزیع احتمال دالہ"
، دونوں کو "توزیعِ احتمال" پکارا جاتا ہے۔
مثال: دو رقمی توزیعِ احتمال [ترمیم]
تفصیلی مضمون: دو رقمی توزیع احتمال
بعض اوقات ایک ہی تجربہ کو متعدد بار دہرایا جاتا ہے (جیسے سکے کو بار بار فضا میں اچھالا جائے)۔ ایسے بار بار آزمائش میں فرض کرو کہ:
- دو ممکنہ نتائج ہیں، "کامیابی" اور "ناکامی"
- ہر آزمائش پر "کامیابی" کا احتمال p ہے، اور "ناکامی" کا احتمال

- آزمائش کی تعداد n ہے
- ہر آزمائش دوسری آزمائشوں سے آزاد ہے
فرض کرو کہ تصادفی متغیر X ہے، جو ان n آزمائشوں میں "کامیابی" کی تعداد ظاہر کرتا ہے۔ اس متفرد تصادفی متغیر کا حیطہ
ہے، اور توزیعِ احتمال
اس توزیع احتمال کو "دو رقمی توزیع" کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ( یہاں ! کی علامت عامِلیہ کو ظاہر کرتی ہے۔)
متواصل [ترمیم]
متواصل تصافی متغیر X کی احتمال کثافت دالہ
کی مدد سے تصادفی متغیر X کی قدر وقفہ
میں ہونے کا احتمال یوں لکھا جا سکتا ہے:
یعنی یہ احتمال دالہ
کے نیچے a سے b تک رقبہ کے برابر ہے۔ "احتمال کثافت دالہ" مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے:
اب متواصل تصادفی متغیر X کی تَراكُمی توزیع احتمال دالہ یوں تعریف ہو گی
یعنی یہ احتمال کہ تصادفی متغیر X کی قدر x سے کم ہو۔ غور کرو کہ
ان تعاریف سے پتہ چلتا ہے کہ
مثال [ترمیم]
سب سے مشہور متواصل توزیع احتمال، گاسین توزیع احتمال ہے، جس کی "احتمال کثافت دالہ" تصادفی متغیر X کے لیے یوں لکھی جاتی ہے
جبکہ اس کی متوقع قدر
اور تفاوت
ہیں۔ معیاری گاسین "احتمال کثافت دالہ" (سبز) کے لیے
اور 
اور دیکھو [ترمیم]
E=mc2 اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات
| ویکیمیڈیا العام میں توزیعِ احتمال سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |























