احصائی آزادی

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
اصطلاح term

آزاد واقعات
آزاد تصادفی متغیر
احصائی آزادی

independent events
independent random variables
statistical independence

اگر کسی واقعہ A کا احتمال، بعد ازاں یہ معلوم ہونے کے کہ واقعہ B رونما ہو چکا ہے، سے تبدیل نہ ہوتا ہو، تو واقعات A اور B کو آزاد کہتے ہیں۔ یعنی "واقعہ A کا مشروط احتمال جبکہ واقعہ B رونما ہو چکا" برابر ہو واقعہ A کے احتمال کے:

 \Pr(A|B) = \Pr(A)

واضح رہے کہ یہ تعریف متناظر ہے، کیونکہ مشروط احتمال کی تعریف استعمال کرتے ہوئے

 \Pr(B|A) = \frac{\Pr(B \cap A)}{\Pr(A)} = \frac{\Pr(A|B) \Pr(B)}{\Pr(A)}

ہمیں حاصل ہوتا ہے کہ:

 \Pr(B|A) = \Pr(B)

فہرست

[ترمیم] مسلئہ اثباتی

واقعات A اور B آزاد ہونگے، اگر بشرطِ اگر

\ \Pr(A \cap B) = \Pr(A) \Pr(B)

[ترمیم] مثال 1

اگر طاس کو دو بار پھینکا جائے، تو ظاہر ہے دونوں "پھینک" ایک دوسرے سے آزاد ہیں۔ اس تجربہ کی نمونہ فضا

\ S = \{1,2,3,4,5,6\} \times \{1,2,3,4,5,6\}

ہے۔ اب اس واقعہ کہ "پہلا پھینک 3 ہے، اور دوسرا پھینک 4 ہے" کا احتمال، واقعہ "پہلا پھینک 3 ہے" اور واقعہ "دوسرا پھینک 4 ہے" کے احتمال کے ضرب سے معلوم ہو گا:

 \begin{matrix}
 \Pr(\hbox{first throw is 3, second throw is 4})  = \\
 \Pr(\hbox{first throw is 3})  \times \Pr(\hbox{second throw is 4})  \\
 = \frac{1}{6} \times \frac{1}{6} = \frac{1}{36}
\end{matrix}

[ترمیم] مثال 2

اگر طاس کو ایک بار پھینکا جائے، اور واقعہ A ہو کہ طرف (نتیجہ) طاق عدد ہے، یعنی 1 یا 3 یا 5 ہے،

 A = \{1, 3, 5\}, \, \Pr(A) = \frac{3}{6} = \frac{1}{2}

اور واقعہ B یہ ہو کہ طرف (نتیجہ) 1 یا 2 یا 4 یا 5 ہے،

 B = \{1, 2, 4, 5\}, \, \Pr(B) = \frac{4}{6} = \frac{2}{3}

اب اگر یہ معلوم ہو کہ واقعہ B رونما ہو چکا ہے، تو "واقعہ A کا مشروط احتمال جبکہ واقعہ B رونما ہو چکا" یہ ہو گا

 \Pr(A|B) = \frac{2}{4} = \frac{1}{2} = \Pr(A)

اس سے ثابت ہؤا کہ واقعات A اور B آزاد ہیں۔

[ترمیم] باہمی ناشمول واقعات

باہمی ناشمول واقعات کبھی آزاد نہیں ہو سکتے، کیونکہ ایک واقعہ کے رونما سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ دوسرا ناممکن ہو گیا۔

[ترمیم] دو سے زیادہ واقعات کی آزادی

تعریف: واقعات \ A_1, A_2, \cdots A_n کو باہمی آزاد کہا جائے گا، اگر کس بھی \ m=2,3, \cdots, n کے لیے، اور \ \{1,2,3, \cdots, n\} کے کسی بھی ذیلی مجموعہ \ i_1, i_2, i_3, \cdots, i_m کے لیے یہ سچ ہو کہ:

\ \Pr\left(A_{i_1} \cap A_{i_2} \cap \cdots  \cap A_{i_m}\right) = \Pr(A_{i_1})  \Pr(A_{i_2})
\cdots \Pr(A_{i_m})

دوسرے الفاظ میں \ A_1, A_2, \cdots A_n کے کسی بھی ذیلی مجموعہ کے تقاطع کا احتمال برابر ہو ہر نفس احتمال وں کی ضرب کے۔ یاد رہے کہ ہر دو واقعات کے جوڑے کی آزادی،

\ \Pr(A_i \cap A_j) = \Pr(A_i ) \Pr(A_j)

سے n واقعات کی آزادی مقتض نہیں ہوتی۔

[ترمیم] آزاد تصادفی متغیر

تصادفی متغیر باہمی آزاد ہوں گے اگر ان سے جنم لینے والے واقعات باہمی آزاد ہوں۔ دو تصادفی متغیر X اور Y کو آزاد قرار دیا جائے گا بشرطیکہ

 \Pr(X \le x, Y \le y) = \Pr(X \le x) \Pr(Y \le y)

کسی بھی اعداد x اور y کے لیے۔ یہاں احتمال  \Pr(X \le x, Y \le y) سے مراد واقعات  \{X \le x \} اور  \{ Y \le y \} دونوں کے وقوع پذیر ہونے کا احتمال ہے۔ غور کرو کے واقعات

 A=\{X \le x\} \,\,,\, B=\{Y \le y\}

کی آزادی سے معلوم ہو گا کہ

 \Pr(X \in A, Y \in B) = \Pr(X \in A) \Pr(Y \in B)

جو بعینہ اوپر دی تصادفی متغیر کی آزادی کی تعریف ہے۔

[ترمیم] متفرد

متفرد تصادفی متغیر X اور Y کو آزاد کہیں گے اگر

 \Pr(X = x, Y = y) = \Pr(X = x) \Pr(Y = y)

کسی بھی اعداد x اور y کے لیے۔ یہاں واقعہ {X = x,Y = y} سے مراد واقعات

\ A=\{X=x\} اور \ B=\{Y=y\}

کا تقاطع ہے، یعنی

\ \{X=x, Y=y\} = A \cap B


[ترمیم] دالہ

آزاد تصادفی متغیر X اور Y کی دالہ سے بننے والے تصادفی متغیر \ Z=f(X) اور \ W=g(X) بھی آزاد ہونگے۔

[ترمیم] متوقع قدر

آزاد تصادفی متغیر X اور Y کی ضرب سے بننے والے تصادفی متغیر Z = XY کی متوقع قدر X اور Y کی متوقع قدر کے حاصل ضرب ہوتی ہے

\ E(Z) = E(XY) = E(X) \times E(Y)

بشرطیکہ X اور Y کی متوقع قدر موجود ہو۔

[ترمیم] تفاوت

آزاد تصادفی متغیر X اور Y کی جمع سے بننے والے تصادفی متغیر Z = X + Y کی تفاوت (variance)، تصادفی متغیر X اور Y کی تفاوت کی جمع ہوتی ہے

\ \hbox{Var}(Z) = \hbox{Var}(X+Y) = \hbox{Var}(X) + \hbox{Var}(Y)

[ترمیم] n تصادفی متغیر کی آزادی

n تصادفی متغیروں X_1, X_2, \cdots, X_n کو باہمی آزاد کہا جائے گا اگر ان میں سے ہر دو تصادفی متغیر

X_i, X_j \,,\, i,j\in \{1,2,\cdots,n\}

آزاد ہوں۔


E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیۓ     ریاضی علامات