جامعہ ہزارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

جامعہ ہزارہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں، ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ میں ڈھوڈیال کے مقام پر واقع ہے۔ ڈھوڈیال کا قصبہ مانسہرہ شہر سے باہر تقریباً سولہ کلو میٹر شاہراہ قراقرم پر واقع ہے۔ یہ جامعہ 2002ء قائم ہوئی۔ اس جامعہ میں تین فیکلٹیز، جو کہ سائنس، آرٹس اور ہیلتھ سائنسز ہیں۔
یہ جامعہ 2002ء میں قائم ہوئی اور شروعات میں یہاں نہایت قلیل وسائل اور تعمیرات دستیاب تھیں لیکن اب یہاں بڑے پیمانے پر تعمیرات اور سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔
یہ جامعہ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود تھوڑے ہی عرصے میں کافی ترقی ہوئی۔ 2005ء کے زلزلہ کشمیر میں اس جامعہ میں کافی نقصان ہوا لیکن پھر بھی یہاں نئے مواقع پیدا ہوتے رہے۔ شروعات میں اس جامعہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائیکروبیالوجی، بائیو کیمسٹری، کیمسٹری، تعلیم، انگریزی، اسلامیات، ثقافت و سیاحت، صحافت، معاشیات، ہیلتھ و فزیکل ایجوکیشن، فنون لطیفہ، سیاسیات، فزکس، حساب، قانون اور مینجمنٹ سائنسز کے شعبے کام کر رہے تھے۔ اب یہاں کئی نئے شعبے جیسے کہ زولوجی، باٹنی، بائیو انفارمیٹکس، زراعت، فارمیسی وغیرہ کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قلیل عرصہ میں دو نئے کیمپس جو کہ ضلع ایبٹ آباد میں حویلیاں اور ضلع ہری پور میں ہری پور کے مقام پر شروع کیے گئے ہیں۔ اس جامعہ میں بیچلر سے لے کر پی ایچ ڈی تک تعلیم کے وسائل اور زرائع دستیاب ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]