مندرجات کا رخ کریں

جمشید دستی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جمشید دستی
معلومات شخصیت
پیدائش 15 فروری 1978ء (46 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
3 جون 2013 
حلقہ انتخاب حلقہ این اے۔178  
پارلیمانی مدت چودہویں قومی اسمبلی  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جمشید احمد خان دستی پاکستانی سیاست دان ہے جنھوں نے 2013 کے الیکشن میں قومی اسمبلی میں مظفرگڑھ کے قومی حلقہ 178 کی نمائندگی کی۔ سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی میں کیا۔ مارچ 2013ء میں پیپلز جماعت اور پارلیمان سے استعفی دے کر اگلے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، جس میں حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دی۔

عوامی راج پارٹی

[ترمیم]

جمشید دستی عوامی راج پارٹی کے سربراہ ہیں۔

نکاح

[ترمیم]

جمشید دستی کا نکاح 27 جولائی 2021ء کو پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا ،خاندانی ذرائع کے مطابق رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی۔سابق ممبر قومی اسمبلی کے مطابق انھوں نے اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے۔

سابق ممبرِ قومی اسمبلی جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔

بھائی کا قتل

[ترمیم]

ضلع مظفرگڑھ میں تھانہ سٹی کے علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔

ترجمان مظفر گڑھ پولیس کا کہنا تھا کہ تھرمل بائی پاس کے قریب زمین کے فیصلے میں تکرار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مشتاق احمد دستی 8 آگست 2021ء کو جاں بحق ہو گئے۔

حوالہ جات

[ترمیم]